مہنگے کپڑوں اور لگژری گاڑیاں؛ حرا مانی نے خوشی کا راز بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
بے باک اور کسی حد تک منہ پھٹ اداکارہ حرا مانی کے ایک پیغام نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
حرا مانی اس بار موضوعِ بحث اپنے بولڈ لباس یا بے باک بیان پر نہیں بلکہ ایک ایسے پیغام پر ہیں جو ان کی زندگی کا نچوڑ ہے۔
حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اچھے کپڑوں اور لگژری گاڑیوں سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔
اداکارہ نے لکھا کہ جب میرے پاس خود یہ سب چیزیں آئیں تو پتا چلا کہ اصل خوشی کس چیز میں ہے۔
حرا مانی نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اپنے اندر کے بچے کو مرنے نہ دیں جو صرف چھوٹی موٹی چیزوں میں خوش رہتا ہے۔
اداکارہ اس سے قبل بھی بارہا کہہ چکی ہیں کہ انھیں جھولا جھولنے، گلی میں کھیلنے اور بارش میں نہانے میں خوشی محسوس ہوتی ہے۔ اصل زندگی یہی ہے۔
https://www.instagram.com/p/DMxZl2Kx-0m/
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گاڑیاں، عمارتیں، دکانیں سجائیں اور انعام پائیں، حکومت سندھ کا یوم آزادی پر بڑا اعلان
سندھ حکومت نے یوم آزادی 14 اگست کے سلسلے میں صوبے بھر میں بہترین سجائی گئی گاڑیوں، دکانوں اور عمارتوں کے لیے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں کنسرٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں عوام بھرپور شرکت کریں۔
انہوں نے بتایا کہ تقریبات میں مشاعرہ، رکشہ ریلی، انسانی پرچم کی تشکیل اور عوامی مقابلے شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وِنٹیج کار اور ہیوی بائیک ریلیاں، خواتین کے لیے میلوں اور پینٹنگ مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان میں یوم آزادی تاخیر سے کیوں منایا جاتا ہے؟
انہوں نے بتایا کہ محکمہ ثقافت کو ہدایت دی گئی ہے کہ نغمہ سرائی کے مقابلے منعقد کرے۔ اس کے علاوہ 9 سے 11 اگست تک ہونے والا شاہ عبداللطیف بھٹائی میلہ بھی یوم آزادی کے جذبے کی عکاسی کرے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو تقریبات میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت نامے بھیجے جائیں گے جبکہ اسکولوں کا نظام متاثر نہیں ہوگا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے بھی علیحدہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف ایک خصوصی احتجاجی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا جب کہ معذور افراد کے لیے بھی ایک بڑی تقریب منعقد ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
14 اگست حکومت سندھ یومِ آزادی