فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں لیکن اس بار وجہ کوئی فلم یا کردار نہیں بلکہ ایک ذاتی سانحہ ہے۔

اداکارہ نشو نے چند روز قبل ایک ولاگ شیئر کیا تھا جس میں انھوں نے بتایا کہ ہم پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ میرے داماد کا اچانک انتقال ہوگیا۔

اپنے اس ویڈیو پیغام میں اداکارہ نشو جذبات پر قابو نہ رکھ سکی تھیں اور پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھیں۔ ان کے داماد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا تھا۔

تاہم اس ویڈیو میں اداکارہ نشو نے مکمل میک اپ کیا ہوا تھا اور ہاتھوں میں مہندی بھی لگا رکھی تھی جسے سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدہ قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس، میک اپ اور مہندی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ موت کی اطلاع دینے کے لیے اتنی سج دھج کر تیاری سمجھ سے بالاتر ہے۔

اداکارہ نشو اپنی صاف گوئی اور دل کھول کر بات کرنے کے انداز سے مداحوں میں مقبول ہیں، انھوں نے سوشل میڈیا صارفین کو دوٹوک جواب دیا ہے۔

اداکارہ نشو نے کہا کہ لوگوں کو ظاہری چیزیں نظر آتی ہیں مگر دل کے درد اور آنکھوں کے آنسو دکھائی نہیں دیتے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ مہندی پہلے ہی لگا چکی تھیں اور حادثہ اچانک پیش آ گیا۔ میرے میک اپ یا کپڑوں سے میرے دل کا غم مت ناپیں۔

اداکارہ نے اپیل کی کہ دکھ انسان کے اندر ہوتا ہے اور ہر شخص کے لیے الگ ہوتا ہے۔ دوسروں کے دکھ کو مذاق نہ بنائیں اور صرف ظاہری حالات پر رائے نہ دیں۔

نشو نے مزید کہا کہ ہر انسان کا غم برداشت کرنے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے اور ہمیں ایک دوسرے کے احساسات کا احترام کرنا چاہیے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اداکارہ نشو میک اپ کہا کہ

پڑھیں:

جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر

 اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔

متعلقہ مضامین

  • جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو
  • طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • تلاش
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
  • پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • ڈہرکی،پولیس کی کامیاب کارروائی، شراب کا اسٹاک برآمد
  • ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ واپس لے لیا
  • ماہرہ کے بعد صبا قمر پر بھی بوٹوکس کروانے کے الزامات لگ گئے
  • متھیرا نے راکھی کو ’منحوس عورت‘ کیوں کہا؟ ویڈیو وائرل