کرولا کراس ویریئرنٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
ٹویوٹا انڈس موٹرز نے کرولا کراس ویریئرنٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
ٹویوٹا انڈس موٹرز نے اپنی مشہور گاڑی کرولا کراس کی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے،جو یکم اگست 2025 سے مؤثر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیار کردہ گاڑیوں کی ایک اور کھیپ جاپان ایکسپورٹ
یہ فیصلہ محدود مدت اور محدود اسٹاک کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو پرکشش رعایت فراہم کرنا ہے۔ کمپنی کی جانب سے نئی قیمتیں جاری کردی گئی ہیں، جن کے مطابق مختلف ویریئنٹس میں 5 لاکھ 14 ہزار سے لے کر 6 لاکھ 14 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں کی تفصیل
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پروموشن ایک محدود وقت اور محدود اسٹاک تک دستیاب ہو گی، اس لیے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اس پیشکش سے فائدہ اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی پہلی ہائبرڈ ایس یو وی کی بکنگ شروع، آپ بھی ٹیسٹ ڈرائیو کرکے دیکھیں
ٹویوٹا کرولا کراس پاکستان میں ایک مقبول اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل ہے جو اپنے جدید فیچرز، ہائبرڈ انجن اور آرام دہ ڈرائیونگ کے باعث خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ٹویوٹا کرولا کراس قیمت کمی ویریئرنٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ویریئرنٹ کرولا کراس
پڑھیں:
قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کیلئے مؤثر میکنزم کی ضرورت ہے؛ مسرت جمشید چیمہ
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے مؤثر میکنزم کی ضرورت ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول میں رکھنے کے لئے ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جانا چاہیے ،عوام کا استحصال روکنے کیلئے پہلے سے موجود قانون میں فوری ترامیم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کا موجودہ نظام نتائج نہیں دے رہا ،دکاندار سرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں لائے بغیر من مانے نرخوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرتے ہیں۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ انتظامیہ تھوک کی منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول کرے اس کے بعد ریٹیل کی سطح پر سخت اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ قیمتوں کی چیکنگ کے نظام میں بھی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے ،گراں فروشی پر سخت سزائوں اور بھاری جرمانوں کے نفاذ کے لئے پہلے سے موجود قانون میں فوری ترامیم کے لئے پیشرفت کی جانی چاہیے ۔