ایران پر اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست قائم ہوکر رہے گی ، طاہر محمود اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،پاکستان، سعودی عرب اور پوری امت مسلمہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی بھر پور مذمت کی ،ایران پر اسرائیلی حملہ گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہے ،عالمی اداروں کو خطے میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اسرائیلی جارحیت کو روکنا چاہیے ،سعودی عرب نے بہترین حج انتظامات کرنے پر پاکستان کو ایوارڈ سے نوازا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزیہاں گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ حملہ ایران کی سلامتی اور خودمختاری پر کیا گیا ہے جس کی پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ نے بھر پور الفاظ میں مذمت کی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہے ،اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے ماضی میں اسرائیل نے لبنان ،شام اور فلسطین پر حملے کئے ،پاکستان کی بہادر افواج نے بھارت کومنہ توڑ جواب دے کر یہ ثابت کردیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،پاک افواج نے آپریشن ''بنیان مرصوص'' کے تحت دشمن کے طیاروں کو مار گرایا جس سے بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک نےایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے ،اقوام متحدہ اور امن قائم رکھنے والے عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت اور اسرائیل دونوں ممالک دنیا کے امن سے کھیلنا چاہتے ہیں اور خطے میں امن و خوشحالی کے لئے بہت بڑی رکاوٹ ہیں لہذا عالمی تنظیمیں ان دونوں ممالک کی جارحیت کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، امت مسلمہ بھارت اور اسرائیل کو اس کی ہر گز اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر اسلامی ممالک کے معاملات کے حوالے سے بڑا واضح مو قف رکھتا ہے،جو سازشی عناصر پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں اور مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں ان کے لئے یہ پیغام ہے کہ پوری امت مسلمہ آپس میں متحد ہے ، اسرائیل اور بھارتی جارحیت کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا ئے گا ۔چیئرمین علما ء کونسل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے حج کے معاملات مکمل کرائے جس پر سعودی اور پاکستان کی حکو متیں مبارک باد کی مستحق ہیں ،سعودی عرب نے جس طرح حج کے دوران بہترین انتظامات کرنے پر دنیا کے دیگر ممالک کو ایوارڈ سے نوازا اسی طرح مو ثر انتظامات کرنے پر پاکستان کو بھی ایوارڈ سے نوازا ہے یہ ایوارڈ صرف حکومت پاکستان یا وزارت مذہبی امور کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا ہے ۔طاہر اشرفی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ایک کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں آزاد اور خو مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ،اس کانفرنس کو ناکام کرنے کیلئے اسرائیل نے ایران پر حملے کئے ہیں لیکن اللہ کے فضل وکرم سے ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست قائم ہو کررہے گی جس کا دارالخلافہ ''القدس'' ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران پوری پاکستانی قوم نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی،آج پھر پوری پاکستانی قوم کو ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایران پر اسرائیلی ایران پر اسرائیل اشرفی نے کہا نے کہا کہ انہوں نے کے لئے
پڑھیں:
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
علی ساہی: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر مظہر اقبال سے ملاقات میں منشیات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور آگاہی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کی جنگ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علماء اور مساجد عوام میں آگاہی پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق منشیات سے پاک پنجاب کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اسلام ہر اس عمل سے روکتا ہے جو انسان اور معاشرے کے لیے نقصان دہ ہو۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ علماء کرام مساجد اور خطبات کے ذریعے نوجوانوں کو منشیات سے بچانے اور قرآن سے وابستگی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ