لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ اہلکار کی خاتون رپورٹر کو گولی مارنے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
امریکا کے شہر لاس اینجلس میں جاری مظاہروں کی کوریج کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار نے براہ راست رپورٹنگ کر رہی ایک آسٹریلوی خاتون رپورٹر کو ربڑ کی گولی مار دی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور شدید عوامی ردعمل سامنے آیا۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق، آسٹریلوی چینل 'نائن نیوز' کی رپورٹر لورین توماسی لاس اینجلس میں غیر قانونی تارکین وطن کے حق میں جاری احتجاج کی کوریج کر رہی تھیں کہ عقب میں کھڑے ایک نیشنل گارڈ اہلکار نے انہیں ربڑ کی گولی مار دی۔
چینل کی جاری کردہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گولی لگتے ہی لورین توماسی درد سے چیخ اٹھتی ہیں اور کیمرامین کے ساتھ کوریج بند کر دیتی ہیں۔
بعد ازاں خاتون رپورٹر نے بتایا کہ وہ اب خیریت سے ہیں، گولی لگنے سے وقتی تکلیف ضرور ہوئی مگر کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔ ان کے مطابق، کیمرامین بھی محفوظ رہا۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صحافتی اداروں اور صحافیوں کے حقوق کی تنظیموں نے واقعے کی سخت مذمت کی اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دوستی ختم ہوگئی؟
اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اپنے مشہور فنکار دوستوں سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔
شوبز انڈسٹری میں قریبی دوستیاں معمول کی بات ہیں اور ہانیہ عامر کے کئی فنکاروں سے دوستانہ تعلقات مشہور ہیں۔ ایک وقت تھا جب ہانیہ نوجوان اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ سیر سپاٹے کرتیں اور موج مستیاں کرتی نظر آتی تھیں اور ان کی قریبی دوستی پر انڈسٹری میں بھی بات کی جاتی تھی۔
تاہم جون 2021 میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ہانیہ عامر، عاشر وجاہت اور ان کے بھائی نائل کو میوزک پر لپ سنکنگ کرتے اور بظاہر انتہائی بےتکلف انداز میں ساتھ لیٹے ہوئے دیکھا گیا مگر ان کا یہ انداز مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو بےحد نامناسب لگا اس ویڈیو پر شدید تنقید کی گئی اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
View this post on InstagramA post shared by ApniISP.Com (@apniisp)
اس کے بعد سے عاشر وجاہت اور ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ نظر نہیں آئے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران عاشر وجاہت نے کہا کہ ایک معروف اداکار نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ مشہور شخصیات کے ساتھ نظر آنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں تاکہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو اور وہ اپنے ٹیلنٹ کو پہچان سکیں۔
عاشر نے واضح کیا کہ وہ اب بھی ان دوستوں کے ساتھ ملتے ہیں مگر ان لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے۔
View this post on InstagramA post shared by HALCHAL TV (@halchaltv)