ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 طلبہ سمیت7افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حافظ آباد: پنجاب کے شہر حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جس میں خاتون ٹیچر بھی شامل ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے نتیجے میں ٹیچر سمیت کئی طلبہ ملبے تلے دب گئے، حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں ماں، بیٹا اور ٹیوشن پڑھنے آنے والے 5 بچے جاں بحق ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد عاطف نذیر فوری موقع پر پہنچے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ سرور بی بی ،9 سالہ عبدالرحمٰن ،5 سالہ عمر، 4 سالہ روہان، 8 سالہ ریحان شامل ہیں۔
ریسکیو کے مطابق ملبہ ہٹانے کا آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ حادثے میں ٹیوشن سینٹر کے استاد عمران اور ان کی والدہ بھی جاں بحق ہوئیں، جاں بحق ہونے والے طالب علموں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹیوشن سینٹر
پڑھیں:
ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے مرکزی صوبے کوانگ تری میں ٹرک مقامی مارکیٹ میں گھس گیاجس کے نتیجے میں کم از کم 3راد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثہ صبح پیش آیا جب اچانک ایک تیز رفتار ٹرک قابو سے باہر ہو کر مارکیٹ میں داخل ہو گیا، جس سے کئی اسٹالز تباہ ہو گئے اور وہاں موجود چھوٹے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا۔ہلاک ہونے والوں میں خاتون اور لاؤس کا ایک شہری بھی شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔