پنڈی بھٹیاں میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے خاتون ٹیچر اور پانچ بچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ سکھیکی منڈی کے محلہ فاروق اعظم میں پیش آیا، جہاں ایک رہائشی مکان میں ٹیوشن کلاسز جاری تھیں۔ ماں اور بیٹا بچوں کو پڑھا رہے تھے کہ اسی دوران مکان کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں وہ اور کئی طالب علم ملبے تلے دب گئے۔
حافظ آباد: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق#نور_نہیں_فتور #H-1B pic.
— Hoccet Almas (@AlmasHoccet) September 20, 2025
واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور متاثرین کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں متعدد افراد کی اموات کی تصدیق کی گئی۔
حادثے میں ٹیچر، ان کا بیٹا اور 5 طالب علم جاں بحق ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد، عاطف نذیر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او نے ریسکیو اداروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے اور ملبہ ہٹانے کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی بھی کی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ابتدائی طور پر 3 طلبہ کی اموات رپورٹ ہوئیں، تاہم زخمیوں میں سے مزید افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہو گئی، جن میں ٹیچر اور ان کا بیٹا بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے دفتر کی چھت گر گئی، 2 افراد زخمی
ریسکیو حکام نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بھی جاری کی، جن میں 60 سالہ سرور بی بی، 9 سالہ عبدالرحمٰن، 5 سالہ عمر، 4 سالہ روہان اور 8 سالہ ریحان شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنڈی بھٹیاں ٹیوشن سینٹر چھت جاں بحق حافظ آباد وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنڈی بھٹیاں حافظ ا باد وی نیوز ٹیوشن سینٹر کی چھت
پڑھیں:
شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
( ملک رحمان)صوبہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی ضلع شانگلہ میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ ضلع شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں پیش آیا، جس میں گزشتہ رات مکان کی چھت اچانک ڈھہ گئی اور گھر میں موجود بچے ملبے تلے دب گئے، واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہو گیا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے تمام لاشیں اور زخمی بچی کو نکال لیا ہے، جاں بحق بچوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد جہان بشر کا کچھ ہی عرصہ قبل انتقال ہوا تھا، اور ان کا مکان کچا تھا۔ مرنے والوں میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔