Express News:
2025-09-20@09:28:23 GMT

لاہور: 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

لاہور:

مصری شاہ پولیس نے 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گھر سے پارک سیر کے لیے جانے والے لڑکے کو زبردستی گودام میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے اوباش ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی:

بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم پر سائلین کا عدالتی احاطے میں تشدد
  • لاہور: بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم نازک حصے پر گولی لگنے سے زخمی
  • لاہور: اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے مشکوک ملزم گرفتار
  • لاہور: فوڈ اسٹریٹ آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے دو اوباش گرفتار
  • راولپنڈی؛ جادو ٹونے کیلیے 7سالہ بچی کی قبر کی بےحرمتی کرنے والا شخص گرفتار
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار