امریکی وزیر دفاع نے ایران سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
امریکی وزیر دفاع نے ایران سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے بیان میں کہاکہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کر دیا، بمباری کو تباہ کن نہ کہنے والے صدر ٹرمپ کی کامیابی کے خلاف ہیں۔
واضح رہے کہ ابتدائی امریکی انٹیلی جنس رپورٹس پر امریکی میڈیا نے کہا گیا تھا امریکی حملے میں ایران کے جوہری پروگرام کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا، ایران کا جوہری پروگرام صرف چند ماہ پیچھے گیا، ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حزب اللہ کا اسرائیل کیخلاف حقِ دفاع برقرار، مذاکرات مسترد کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیروت:۔ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اسے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا جائز حق حاصل ہے اور اس نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی سیاسی مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
اس تنظیم کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب اسرائیل نے خبردار کیا کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے الزام لگایا کہ حزب اللہ ملیشیا دوبارہ ہتھیار جمع کر رہی ہے۔
جرمن ٹی وی کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا، ہم اپنے اس جائز حق کی دوبارہ تصدیق کرتے ہیں کہ ہم ایسے دشمن کے خلاف اپنا دفاع کریں جو ہمارے ملک پر جنگ مسلط کرتا ہے اور اپنے حملے نہیں روکتا۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج ہدف بنا کر حزب اللہ کے ارکین کو نشانہ بناتی آئی ہے۔
ایرانی حمایت یافتہ اس عسکری تنظیم نے یہ بھی کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی قسم کے سیاسی مذاکرات قومی مفاد کے خلاف ہوں گے۔ اس تنظیم نے اپنے اس بیان کو لبنانی عوام اور ان کے رہنماﺅں کے نام ایک کھلا خط قرار دیا ہے۔