data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی انٹیلی جنس تجزیے کے مطابق ایران پر امریکی حملوں کے دوران جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں، اور ان حملوں کے نتیجے میں ایرانی جوہری پروگرام صرف چند مہینوں کے لیے پیچھے چلا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز امریکا نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مداخلت کرتے ہوئے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ امریکی جنگی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں کے نتیجے میں ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، تاہم امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ابتدائی انٹیلی جنس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان تنصیبات میں موجود بنیادی جوہری مواد کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جوہری تنصیبات

پڑھیں:

پینٹاگون نے امریکی میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے فوجی امور کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر نئی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹرز کو حلف نامے پر دستخط کرنا ہوں گے جس میں یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ وہ صرف وہی معلومات شائع کریں گے جنہیں باضابطہ طور پر جاری کرنے کی اجازت ہو۔ بصورت دیگر ان کے میڈیا کارڈ منسوخ کر دیے جائیں گے۔

نئے قواعد کے تحت خفیہ اور ’’کنٹرولڈ غیر خفیہ‘‘ دونوں طرح کی معلومات پر یہ پابندیاں لاگو ہوں گی۔ اس کے علاوہ رپورٹرز کو پینٹاگون کی عمارت میں آزادانہ نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں صرف سرکاری اہلکار کے ہمراہ مخصوص مقامات تک رسائی ملے گی۔

وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر لکھا کہ ’’پریس پینٹاگون نہیں چلاتی، عوام چلاتے ہیں۔ صحافیوں کو اصولوں کی پابندی کرنی ہوگی ورنہ گھر جانا ہوگا‘‘۔

ان اقدامات کو امریکی صحافتی اداروں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ یہ عوامی ٹیکس پر چلنے والی فوجی سرگرمیوں تک رسائی محدود کرنے کا ایک اور خطرناک قدم ہے۔ نیشنل پریس کلب کے صدر مائیک بالسامو نے بھی ان پابندیوں کو ’’آزاد صحافت پر حملہ‘‘ قرار دیا اور فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔


 

متعلقہ مضامین

  • شام اور اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکا کا دعویٰ
  • جوہری معاہدے کے بارے امریکہ اور یورپ کا ایران کیخلاف دباؤ کا مشترکہ منظر نامہ
  • نیو یارک میں ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان مذاکرات کی تفصیلات
  • روس ایران میں 8 نئے جوہری بجلی گھر تعمیر کرے گا
  • جوہری ہتھیاربنانے کا کوئی ارادہ نہیں،مگر یورینیئم افزودگی پردباؤ میں نہیں آئیں گے:خامنہ ای
  • جنرل اسمبلی کے دوران نیویارک میں غیر قانونی الیکٹرانکس ضبط، امریکی حکام کا دعویٰ
  • ایران میں 8 نئے جوہری بجلی گھر بنانے کے لیے روس سے معاہدہ اس ہفتے متوقع
  • ایران کا یورپی ممالک کو سخت انتباہ، جوہری ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کی دھمکی
  • پینٹاگون نے امریکی میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کر دیں
  • قطر نے غزہ ثالثی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے شرط رکھ دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ