ایران اب بھی امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کی نمایاں حربی صلاحیت رکھتا ہے، امریکی کمانڈر
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق وائس ایڈمرل چارلس کوپر نے بتایا کہ ایران حملوں کے لیے وہ بیلسٹک میزائل بھی استعمال کرسکتا ہے، جو پیر کے روز قطر میں ایک بڑے امریکی فوجی اڈے پر حملے میں استعمال کیے گئے تھے۔ وائس ایڈمرل چارلس بریڈ کوپر، جنہیں ترقی دینے اور یو ایس سینٹرل کمانڈ کی سربراہی سونپنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں تمام امریکی فوجی کارروائیوں کی قیادت کے لیے نامزد سینئر فوجی افسر نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ ایران اب بھی امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کی نمایاں حربی صلاحیت رکھتا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق وائس ایڈمرل چارلس کوپر نے بتایا کہ ایران حملوں کے لیے وہ بیلسٹک میزائل بھی استعمال کرسکتا ہے، جو پیر کے روز قطر میں ایک بڑے امریکی فوجی اڈے پر حملے میں استعمال کیے گئے تھے۔ وائس ایڈمرل چارلس بریڈ کوپر، جنہیں ترقی دینے اور یو ایس سینٹرل کمانڈ کی سربراہی سونپنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے فٹ بال کی ایک اصطلاح استعمال کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی فورسز کو روزانہ کی بنیاد پر تین نکاتی پوزیشن میں رہنے کی ضرورت ہے۔
ایران نے پیر کے روز امریکی فضائی حملے کے ردعمل میں قطر میں واقع العدید ایئر بیس پر مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے تھے۔ ٹرمپ نے اس حملے کو پیشگی معلوم قرار دیا اور اسے امریکی حملوں کے بعد اپنی ساکھ بچانے کے لیے ایک کمزور ردعمل قرار دیا تھا۔ وائس ایڈمرل چارلس بریڈ کوپر کو فور اسٹار ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیے جانے کی توقع ہے اور وہ امریکی سینٹرل کمانڈ (یو ایس سینٹرل کمانڈ) کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وائس ایڈمرل چارلس کوپر فروری 2024 سے سینٹرل کمانڈ کے نائب کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے آرمی جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے تحت کام کیا، یہ مدت کافی پُر اضطراب رہی، جس میں حماس کے حملے کے بعد غزہ کی جنگ، امریکی افواج پر حملے، اور گزشتہ ویک اینڈ میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری شامل ہے۔ جب کوپر سے پوچھا گیا کہ امریکا ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کو کمزور کرنے کے لیے کیا کرے گا، تو انہوں نے کہا کہ امریکا ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں پر گہری نظر رکھے گا، ان کے مطابق، حماس اور لبنان میں قائم حزب اللہ کی طاقت کم ہوئی ہے، لیکن یمن میں موجود حوثی مجاہدین اور دیگر مقامات پر سرگرم ملیشیا تنظیمیں اب بھی تشویش کا باعث ہیں۔ کوپر نے ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل الیکسس گرینکیوچ کے ہمراہ گواہی دی، جو پینٹاگون کی جوائنٹ اسٹاف کے سینئر فوجی افسر ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وائس ایڈمرل چارلس امریکی فوجی کے لیے
پڑھیں:
ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 80 سال مکمل
واضح رہے کہ 6 اگست، 1945ء کو دوسری عالمی جنگ کے دوران ہیرو شیما پر ایٹم بم حملے میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جاپان کے شہر ہیرو شیما پر امریکی ایٹمی حملے کو آج 80 سال بیت گئے۔ ہیرو شیما پر امریکی ایٹمی حملے کے 80 سال مکمل ہونے پر تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ 6 اگست، 1945ء کو دوسری عالمی جنگ کے دوران ہیرو شیما پر ایٹم بم حملے میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 9 اگست 1945 کو ناگا ساکی پر دوسرے ایٹمی حملے میں 74 ہزار افراد کی ہلاکت کا تخمینہ ہے۔ حملوں کے بعد جاپان نے 15 اگست کو ہتھیار ڈال دیئے تھے۔