ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ٹیلیفونک گفتگو میں کیا بات ہوئی؟ امریکی میڈیا نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو میں ٹیلیفونک گفتگو میں کیا بات ہوئی؟ امریکی ویب سائٹ نے بتادیا۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو کال کرکے ایران پر حملے قطعی طور پر نہ کرنے کا کہا۔
امریکی صدر نے دوران گفتگو اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ وہ اب ایران پر حملے نہ کرے اور تمام طیارے واپس مڑ کر آجائیں، اب کسی کو نقصان نہیں پہنچے گا، جنگ بندی نافذ العمل ہے۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ اسرائیل حملہ منسوخ نہیں کرسکا تھا کیونکہ ایران کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینا ضروری تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ٹیلیفونک کال کی تصدیق کی اور کہا کہ ایران ، اسرائیل جنگ بندی کے اعلان کے بعد دونوں بات چیت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو
پڑھیں:
آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ایرانی ’جوہری پروگرام (Irani atomic programme)کے وہ پہلو بھی شامل ہیں، جس کا وہ (ایران) ایک مہینے یا سال قبل تک ذکر کرنے سے بھی انکار کر رہا تھا۔‘
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نہ صرف زندہ ہیں بلکہ بظاہر تیزی سے سرگرم بھی ہو رہے ہیں۔
مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کو بتایا کہ ’میرے خیال میں اس بات کے آثار ہیں کہ وہ کسی نہ کسی سطح پر بڑھتا ہوا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایرانی ٹیلی ویژن کے مطابق، مجتبیٰ خامنہ ای کو 20 مارچ کے بعد سے عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا۔
وہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کی پہلی لہر میں زخمی ہوئے تھے۔ ان کے والد علی خامنہ ای بھی اسی حملے میں مارے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر کے دفتر میں بین الاقوامی امور کے نائب نے ایک ماہ قبل کہا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ ’معاملات کے انتظام میں مصروف‘ ہیں۔