12 روزہ جنگ میں اسرائیلی حملوں میں کتنا نقصان ہوا؟ ایران نے تفصیلات جاری کردیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
تہران: ایران نے 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔
ایران کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 610 افراد شہید ہوئے جن میں 2 ماہ کے کم عمر بچے سمیت 13 بچے شامل تھے، اس کے علاوہ 49 خواتین بھی جان کی بازی ہار گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 5 طبی کارکن بھی اسرائیلی فوج کے حملوں کا نشانہ بنے۔
وزارت صحت کے ترجمان حسین کرمانپور نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں 4 ہزار 746 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 971 افراد تاحال اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 687 افراد کی سرجریز بھی ہوئیں۔
ایرانی وزارت صحت کے ترجمان نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں طبی سہولیات کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں 7 اسپتال، 9 ایمبولنسز، 6 ایمرجنسی رسپانس بیسز اور 4 کلینک تباہ ہوگئے جس سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد کی فراہمی مزید مشکل ہوگئی۔
یاد رہےکہ گزشتہ 12 روز سے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری تھا تاہم آج امریکا اور قطر کی ثالثی میں ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس کا لائسنس جاری کردیا گیا
ایک پرائیویٹ کمپنی نے 7 سال قبل لائسنس کیلئے درخواست دی تھی، حکومت پاکستان نے اب اس کی باقاعدہ اجازت دیدی،کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد عمر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فیری سروس ایران تک شروع کی جائے گی اور بعد ازاں اسے سعودی عرب، عمان، عراق اور یو اے ای تک بڑھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے ایران اور دیگر خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس چلانے کا لائسنس جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک پرائیویٹ کمپنی نے فیری سروس چلانے کیلئے درخواست دی تھی، جس کا فیصلہ 7 سال بعد ہوا اور اب کمپنی کو پاکستان سے ایران فیری سروس چلانے کا لائسنس مل گیا ہے۔ اس حوالے سے نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد عمر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فیری سروس ایران تک شروع کی جائے گی اور بعد ازاں اسے سعودی عرب، عمان، عراق اور یو اے ای تک بڑھایا جائے گا۔ وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور چودھری نے کہا کہ فیری سروس سے تجارت، لاجسٹکس اور سفر کو فروغ ملے گا، پاک، عراق فیری سروس تعلقات کا نیا باب ثابت ہوگی۔ ایران اور جی سی سی ممالک سے فیری روٹس پر کام جاری ہے۔