دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) دبئی میں بڑے پیمانے پر ویزہ فراڈ سکیم میں ملوث 21 افراد کو مجرم ٹھہراتے ہوئے سزائین سنادی گئیں۔ امارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ویزہ سے متعلق سب سے بڑے گھپلوں میں سے ایک میں ملوث مختلف قومیتوں کے 21 افراد کو سزا سنائی گئی ہے، اپنے فیصلے میں دبئی سٹیزن شپ اینڈ ریذیڈنسی کورٹ نے ملزمان کو مجموعی طور پر 25.

2 ملین درہم ( 1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ) کا جرمانہ کیا ہے جن پر رہائشی ویزوں کے غیر قانونی استحصال اور کارکنوں کے واجبات کا تصفیہ کیے بغیر ان کی سہولیات کی بندش کے الزامات تھے۔

بتایا گیا ہے کہ دبئی ویزہ فراڈ ایک سنگین مسئلہ ہے جس میں لوگ دھوکہ دہی سے ویزے بیچنے یا حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے متاثرین کو مالی اور قانونی نقصان ہوتا ہے، یہ فراڈ عام طور پر سوشل میڈیا یا جعلی ویب سائٹس کے ذریعے پھیلائے جاتے ہیں جہاں دھوکہ باز جعلی ویزے یا ویزہ پراسیسنگ سروسز پیش کرتے ہیں، دبئی ویزہ فراڈ کی علامات میں جعلی یا گمراہ کن معلومات شامل ہیں، دھوکہ باز اکثر ویزہ کی ضروریات اور عمل کے بارے میں غلط معلومات فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ جعل ساز جعلی ویزے بیچنے یا پراسیس کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں، فراڈ کرنے والے اکثر حقیقی فیسوں سے زیادہ فیس وصول کرتے ہیں، وہ اکثر جلد بازی کرنے یا کسی خاص تاریخ سے پہلے درخواست دینے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں، ایسے فراڈ میں ملوث افراد جعلی ویب سائٹس یا سوشل میڈیا پروفائلز بناتے ہیں جو حقیقی تنظیموں یا ایجنسیوں سے مشابہت رکھتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ دبئی ویزہ فراڈ سے بچنے کے لیے ویزہ حاصل کرنے سے پہلے ہمیشہ حکومت کی ویب سائٹ یا معروف ایجنسی سے تصدیق کریں، آن لائن ویزہ پراسیسنگ کے لیے قابل اعتماد اور منظور شدہ پلیٹ فارم استعمال کریں، کسی بھی شخص یا کمپنی کے ساتھ ذاتی معلومات شیئر کرنے سے پہلے احتیاط کریں، اگر کوئی چیز بہت اچھی لگتی ہے تو وہ اکثر سچی نہیں ہوتی، فراڈ کے بارے میں آگاہی پھیلائیں اور دوسروں کو اس قسم کے فراڈ سے بچنے میں مدد کریں، اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کسی ویزہ فراڈ کا شکار ہوئے ہیں تو فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ویزہ فراڈ میں ملوث کرتے ہیں

پڑھیں:

صرف ماضی یاد کرنے نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا اعادہ کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے افواجِ پاکستان کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، یومِ آزادی فخر، شکرگزاری اور اتحاد کا پیغام لاتا ہے، خصوصی بچوں کے ساتھ جشن آزادی منانا اعزاز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صرف ماضی یاد کرنے نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا اعادہ کرتے ہیں۔ کراچی میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے افواجِ پاکستان کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی فخر، شکرگزاری اور اتحاد کا پیغام لاتا ہے، خصوصی بچوں کے ساتھ جشن آزادی منانا اعزاز ہے۔ وزیر ثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج خصوصی بچے یہاں پر چیف گیسٹ ہیں، وزیراعلی کی قیادت میں تمام محکمے پروگرامز منعقد کر رہے ہیں، آج رات حیدرآباد میں بڑا میوزیکل ایونٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں پاک افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ یومِ آزادی کی تقریب میں خصوصی بچوں نے قومی نغموں پر ٹیبلو پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پی کے ’’صاف چلی شفاف چلی‘‘ کا نعرہ لگانیوالے کرپشن میں ملوث: عظمیٰ بخاری 
  • صرف ماضی یاد کرنے نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا اعادہ کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • آئندہ سال حج کے لیے سرکاری سکیم کے تحت 54 ہزار درخواستیں موصول، رجسٹرڈ افراد کے لئے 9 اگست آخری دن ہے،وزارت مذہبی امور
  • خوارج باجوڑ میں دہشت گردی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں،سیکورٹی ذرائع
  • اراکین پارلیمنٹ کو ملنے والے فنڈز میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کا انکشاف
  • ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا
  • پی ٹی آئی دہشت گروں کیساتھ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر کارروائی کسی کا باپ نہیں روک سکتا، طلال چوہدری
  • لاہور ایئرپورٹ سے آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
  • واٹس ایپ  کمپنی حرکت میں آگئی، 68 لاکھ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیا، وجہ کیا نکلی؟