وزیراعظم کا سعودی سفیرفون ، امن و استحکام کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پراتفاق
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نیقطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، یہ رابطہ حالیہ دنوں میں مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدگی، خاص طور پر قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملے کی اطلاعات کے بعد کیا گیا۔(جاری ہے)
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے اس سنگین پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔وزیر اعظم نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام لانے کیلئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس اہم موقع پر رابطہ کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مل کر کام کرتے رہنا چاہیے تاکہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے کا جلد پرامن حل نکالا جا سکے۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی تعاون اور قریبی رابطہ ہی خطے میں دیرپا امن کے قیام کی ضمانت دے سکتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے
پڑھیں:
آذربائیجان اور آرمینیاکے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،وزیر اعظم
اویس کیانی :وزیر اعظم شہبازشریف نے ایکس پر پیغام میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ممکن ہونے والا یہ معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ یہ خطہ دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، اس موقع پر صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور امن کے لیے امریکہ کے سہولت کار کردار کو سراہتا ہے۔