جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے پہلے اسرائیل کے ایران پر حملے
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)امریکی صدر ٹرمپ کی بیان کردہ جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے پہلے اسرائیل نے تہران پر شدید حملے کیے۔ایرانی میڈیا کے مطابق کرج اور راجائی شہر میں بھی کئی زوردار دھماکے سنے گئے ۔
(جاری ہے)
حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے تہران کے دو علاقوں کے شہریوں کو انخلا کی نئی وارننگ جاری کی گئی ۔دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیل پر میزائل اور ڈرون داغ دیے ۔دو مرحلوں میں ایران سے میزائل داغے گئے، اسرائیل کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں جنگ کے سائرن بجتے رہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔
برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم ٹاروبا میں جاری میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔