ریلوے حکام کا ٹرینوں کے بعد صفائی نظام کوآؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
سعید احمد سعید:لاہورریلوے سٹیشن اورکینٹ ریلوے سٹیشن پرصفائی کامعاملہ، پاکستان ریلوے کا ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔
ایل ڈبلیو ایم سی 60لاکھ ماہانہ پہ ریلوے سٹیشن کو صاف ستھرا رکھے گی، ریلوے ہیڈکوارٹر میں ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔
سی ای اوریلوےعامرعلی بلوچ کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشنزپر صفائی کانظام ہمیشہ چیلنج رہا ہے،ریلوے سٹیشنز کی صفائی کا نظام آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا۔
یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے
پہلے مرحلے میں راولپنڈی چکلالہ ریلوے سٹیشن بعد میں ملتان، خانیوال کو آؤٹ سورس کیا، اب لاہور اور کینٹ ریلوے سٹیشن کو صفائی کیلئے آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔
اگلے مرحلے میں رائیونڈ اور اوکاڑہ ریلوے سٹیشن کو آؤٹ سورس کرینگے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ریلوے سٹیشن
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔