برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونا ایک المیہ ہے،بلال سلیم
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشنگوئی کے باوجود متعلقہ محکموں کی جانب سے کراچی کے ندی نالوں کی صفائی کا کام تعطل کا شکار ہے جس کے باعث شہریوں کو برسات کے موسم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کراچی میں چھوٹے بڑے تقریبا 557 نالے ہیں، جن میں 41 بڑے اور 516 چھوٹے نالے شامل ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نالوں کی صفائی نہ کے موسم میں
پڑھیں:
سینیٹر عرفان صدیقی سے آغا سلیم الدین خلجی کی ملاقات
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی سے پاکستان انٹرنیشنل مشائخ کونسل ضلع اسلام آباد کے صدر آغا سلیم الدین خلجی المعروف "آغا جی سرکار" نے اسلام آباد میں ملاقات کی آغا جی سرکار نے اس موقع پر "معرکہ حق" میں پاکستان کی کامیابی اور اناسیویں یومِ آزادی کے موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی کو مبارک باد دی اور ان کی قومی، ادبی و فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران امت مسلمہ کو درپیش مسائل، خصوصا فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھی گفتگو ہوئی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں بہنے والا بے گناہوں کا لہو عالمی لاقانونیت اور بیحسی کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ دنیا کے ہر باشعور اور مہذب انسان کو ان مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔