2025-08-08@23:14:51 GMT
تلاش کی گنتی: 42
«نالوں کی صفائی نہ»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے برآمدات کے گزشتہ برس کے ہدف، 3.8 ارب ڈالر کے حصول کی پزیرائی اور 30 ارب ڈالر کے ہدف کو عبور کرنے کیلئے آئندہ برسوں کے سالانہ اہداف اور درکار اقدامات پر جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹائیزیشن سے معیشت کی ترقی اور اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں،آئی ٹی برآمدات کو 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور اسکا انفراسٹرکچر متعارف کروایا جا رہا ہے،این آئی ٹی بی کے بنیادی ڈھانچے کی ازسر نو تنظیم...
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا ہے کہ حکومت کسان برادری کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر زرعی شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ’ڈیجیٹل ڈیٹا ایکسچینج‘ بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ وفاقی وزیر برائے شزا فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے پریسیژن فارمنگ کے فروغ پر خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسان برادری کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف ان کی کارکردگی میں...
اسلام آباد میں ٹک ٹاک کے ’اسٹیم فیڈ‘ فیچر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان نے ٹیکنالوجی کے میدان میں بھارت سے برتری حاصل کرکے عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے لیس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ شزا فاطمہ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں انٹرنیٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم رفتار سے متعلق عوام کے خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید پڑھیں:ملک بھر میں انٹرنیٹ بند نہیں کیا جائے گا، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ وفاقی وزیر...

مشترکہ جدت کیلئے ڈیجیٹل روابط کا قیام، وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی چینی وفد سے ملاقات، اے آئی تعاون، اسمارٹ سٹی انوویشن اور میڈ-ٹیک تبادلے کے فروغ پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے شنگھائی میں جاری ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر چین کے ممتاز طبی و ٹیکنالوجی ماہرین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت، اسمارٹ سٹی حل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔وفد میں چنگ ڈونگ، جو آل چائنا فیڈریشن آف ریٹرنڈ اوورسیز چائنیز کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور شنگھائی زانگ جیانگ ہائی ٹیک سٹی میڈیکل انوویشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ہیں، لیو یوئنگوئی، وائس پریزیڈنٹ شینلان ٹیکنالوجی (شنگھائی) کمپنی لمیٹڈ، پروفیسر ژاؤ شانٹنگ، جو جرمنی سے...
پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ جدید ترین گن بوٹ “پی این ایس ساہیوال” کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے۔ مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے دفاعی خود کفالت کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ پی این ایس ساہیوال میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، جو اسے مختلف بحری سیکیورٹی آپریشنز کی انجام دہی کے قابل بناتی ہیں۔ یہ گن بوٹ جدید ٹیکنالوجی سے لیس...

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات، پاکستان میں اے آئی کے فروغ ، باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گوگل ٹیم نے پاکستان میں گوگل ڈویلپر گروپس (جی ڈی جیز)، کمیونٹی بیسڈ اے آئی منصوبوں اور تعلیم پر مبنی موثر پلیٹ فارم تعلیم آباد جیسے اقدامات کے ذریعے ہونے والے مثبت اثرات سے آگاہ کیا۔جمعہ کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر کی این پلس ون ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی...

اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کیساتھ ملاقات کے بعد میٹا کے اعلیٰ سطحی وفد کا گروپ فوٹو
اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کیساتھ ملاقات کے بعد میٹا کے اعلیٰ سطحی وفد کا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں نالوں کی صفائی کی بدترین صورتحال اور کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں نالوں میں 400مقامات پر موجود چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی وصفائی شروع کرنے کی اعلانات پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نمائشی اقدامات واعلانات کے بجائے اگر فوری اور ہنگامی طور پر نالوں کی صفائی مکمل نہ کی گئی تو قابض میئر اور کے ایم سی کی نااہلی و ناقص کارکردگی کی سزاکراچی کے عوام کو بھگتنا پڑے گی اور قیمتی انسانی جانوں کو بھی خطرات لاحق رہیں گے۔منعم ظفرخان نے کہاکہ قابض میئر اور کے ایم سی کی ذمے داری تھی کہ نالوں کی صفائی کا کام مون سون بارشوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن کے گنجان آباد علاقے سیکٹر 5-B/3 میں سیوریج مسائل نے سنگین صورتحال اختیار کرلی، علاقے کی گلیاں اور سڑکیں بدبو دار پانی سے بھر گئیں، جس کے باعث مکین شدید اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں۔ اہل علاقہ کی جانب سے شکایات موضول ہونے کے بعد چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ متاثرہ علاقے کے ہنگامی دورے کے دوران برساتی نالے اور مین ہولز کی ابتر حالت کا جائزہ لیا اور فوری صفائی اور نکاسی آب کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ درحقیقت یہ ذمہ داری کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہے، مگر اس محکمہ کی مجرمانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:پاکستان میں جدید ترین ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی فائیو جی کا آغاز ایک عرصے سے زیر بحث رہا ہے، مگر اب تک یہ صرف منصوبہ بندی کی سطح پر ہی محدود ہے۔ اس کی بڑی وجہ وہ قانونی اور تکنیکی پیچیدگیاں ہیں جنہوں نے اس منصوبے کو مسلسل تاخیر کا شکار بنایا ہوا ہے۔ حکومتی سطح پر اس بارے میں اگرچہ کوششیں جاری ہیں، تاہم بنیادی رکاوٹیں تاحال برقرار ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کو فوری طور پر آگے نہیں بڑھایا جا سکتا، کیونکہ کچھ اہم قانونی مراحل ابھی مکمل نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا ہے...
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیاں گوگل، ہواوے اور مائیکروسافٹ پاکستان کے پانچ لاکھ نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں کی تربیت فراہم کریں گی۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کو تیز کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے بتایا کہ حکومت نے اسلام آباد کو پائلٹ اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وزارت آئی ٹی نے اسلام آباد کے تمام سرکاری اسکولوں، بنیادی صحت مراکز (بی ایچ یوز) اور صحت کے دیگر اداروں کو فائبر آپٹک نیٹ ورک سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں بارش سے پیدا شدہ صورتحال اور برساتی نالوں کے بھر نے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات و پریشانیوں پر گہری تشویش کا اظہار اور سندھ حکومت و قابض میئر کی ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود بروقت نالوں کی صفائی کا بندو بست نہ کرنے کی وجہ سے شہر میں یہ بدترین صورتحال پیدا ہوئی ہے ، سندھ حکومت و قابض میئر کی نا اہلی کی سزا کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں ۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ بارش ہوتے ہی نیو کراچی نالہ ، گجر نالہ اور محمود آباد نالہ، شادمان ٹائون نالہ...
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اسمارٹ فارمنگ کا ایک جدید منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے جہاں نجی 5G ٹیکنالوجی اور جدید انفارمیشن سسٹمز کی مدد سے زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور مزدوروں کی کمی جیسے سنگین مسائل کا حل تلاش کیا جا رہا ہے۔ جاپان کو آج کل زراعت میں مزدوروں کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ ملک میں بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی اور کم ہوتی شرح پیدائش ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2015 سے 2020 کے درمیان جاپان میں نجی فارموں کے اہم زرعی کارکنوں کی تعداد میں 22.4 فیصد کی کمی ہوئی ہے، اور ان میں سے تقریباً 70 فیصد کارکن 65 سال یا اس سے زائد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں وزیر اعلی سندھ، وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون بارشوں سے قبل نالوں/ گٹر اور بجلی کے نظام کو درست کرنے کیلئے سندھ بھر میں اقدامات کیے جائیں، ہر سال بارشیں ہوتی ہیں اور نقصان عوام کا ہوتا ہے جبکہ حکومت اور متعلقہ ادارے صرف اجلاسوں اور بیانات تک محدود ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر سال مسائل ہوتے ہیں کیونکہ ان مسائل کا مستقل حل نکالا ہی نہیں جاتا، سیوریج کے ناقص نظام کو درست کیا ہی نہیں جاتا۔ بارشیں اللہ کی طرف سے نعمت ہوتی ہیں مگر حکمرانوں کی نااہلی اور متعلقہ محکموں کی عدم دلچسپی...
انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی گو جیمہ ٹیم ایشیا کی ٹاپ 10 ٹیموں میں شامل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوگل سلوشن چیلنج 2025 کے فائنلز میں شرکت سے قبل گو جیمہ ٹیم کی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ٹیم کی منیلا روانگی سے قبل حوصلہ افزائی کی۔ شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کا اے آئی اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ ہماری نوجوان نسل دنیا کے سامنے پاکستان کی جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کا چہرہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی کامیابی قوم کا سرمایہ ہے، وزارت آئی ٹی ان کے ہر قدم پر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ریاستی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشنگوئی کے باوجود متعلقہ محکموں کی جانب سے کراچی کے ندی نالوں کی صفائی کا کام تعطل کا شکار ہے جس کے باعث شہریوں کو برسات کے موسم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کراچی میں چھوٹے بڑے تقریبا 557 نالے ہیں، جن میں 41 بڑے اور 516 چھوٹے نالے شامل ہیں. ان نالوں کی صفائی اور نکاسی کا نظام ایک بڑا مسئلہ ہے، خاص طور پر بارشوں کے موسم میں نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250622-08-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی ونائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے متوقع برسات کے پیش ِ نظر کراچی کے مختلف نالوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں اختر کالونی ، منظور کالونی ، محمود آباد ، پی ای سی ایچ ایس ، کراچی ایڈمن سوسائٹی ، عیسیٰ نگری اور گجر نالہ ،لیاقت آباد ، ناظم آباد اور دیگر جگہوںکا دورہ کیا اور بذات ِ خود نالوں کی صورتحال کاجائزہ لیا ۔ یوسی چیئر مینز شاہد فرمان ، نعمان الیاس اور عمیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سیف الدین ایڈووکیٹ نے دورے کے موقع پر کہا کہ ہر جگہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے ، نالے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اسرائیل پر حملے کی تازہ ترین بارہویں لہر میں “سجيل” بیلسٹک میزائل استعمال کیا ہے جو 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والا طویل فاصلے کا میزائل ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے اس جدید ترین میزائل کو اسرائیل کے خلاف عملی طور پر آزمایا ہے، جس کے باعث خطے میں دفاعی توازن پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق آپریشن “وعدہ الصادق 3” کے تحت کم از کم تین سجيل میزائل داغے گئے، جن میں سے بعض اسرائیلی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے تل ابیب اور دیگر شہروں تک پہنچے اور تباہی کے مناظر رقم کر گئے جو اس سے پہلے کبھی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہنگری کے سبکدوش ہونے والے سفیر مسٹر بیلا فاذیکس نے الوداعی ملاقات کی، گورنر خیبرپختونخوا نے انہیں گلدستہ پیش کیا پاکستان میں انکی تعیناتی کے دورانیہ کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہترین بنانے میں گراں قدر قرار دیا، ہنگری کے سبکدوش سفیر نے پاکستانی عوام کی محبت کو ناقابل فراموش قرار دیا اور انہوں گورنر خیبرپختونخوا کی محبت کو انکے صوبہ کے عوام کی روایتی مہمان نوازی کے عین مطابق قرار دیا۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ وہ طبقہ جو ٹیکس نہیں دیتا اس کو اب ٹیکس دینا ہوگا، وڈیروں اور اشرافیہ کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں، مہنگائی اور بےروزگاری کے خاتمے کے لیے ہم نے شیڈو بجٹ پیش کیا ہے، ان ڈائریکٹ ٹیکس کو ختم کر کے ہمیں ڈائریکٹ ٹیکس لانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سالوں تک غریب طبقے نے قربانیاں دیں، اب اشرافیہ کی باری ہے۔ پی آئی بی گراؤنڈ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اپنی خوشیوں میں ان کو بھی...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی مبشر توقیر شاہ نے جمعرات کو الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مبشر توقیر شاہ کو ان کی ریٹائرمنٹ پر وزارت اطلاعات میں شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ کی خدمات وزارت اطلاعات، میڈیا اور ابلاغ عامہ کے شعبوں میں قابل تقلید ہیں۔ مبشر توقیر شاہ نے ہمیشہ قومی مفاد اور پیشہ ورانہ دیانتداری کو مقدم رکھا، ان کی قیادت میں انفارمیشن سروس اکیڈمی نے نوجوان افسران کی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مبشر توقیر شاہ نے وزارت اطلاعات، ساتھی افسران اور عملے کا شکریہ ادا کیا...

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی مبشر توقیر شاہ کی الوداعی ملاقات، وزیر اطلاعات نے شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی (آئی ایس اے)مبشر توقیر شاہ نے جمعرات کو الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مبشر توقیر شاہ کو ان کی ریٹائرمنٹ پر وزارت اطلاعات میں شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ کی خدمات وزارت اطلاعات، میڈیا اور ابلاغ عامہ کے شعبوں میں قابل تقلید ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ نے ہمیشہ قومی مفاد اور پیشہ ورانہ دیانتداری کو مقدم رکھا، ان کی قیادت میں انفارمیشن سروس اکیڈمی نے نوجوان افسران...
روس اور پاکستان کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری میں پیش رفت سے بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر ہو کر روس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے اور اس بدلتی ہوئی صورت حال کے نتیجے میں خطے میں بھارت کا اثرورسوخ شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوگی، اسی طرح پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے۔ادھر دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وسطی ایشیا سے روابط میں...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ” یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول“ (یوایس بی پی)101سالوں سے ہماری خودمختاری اور وطن کی سرحدوں کے محافظوں کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے یوایس بی پی کے اہلکار دن رات سرحدوں پر منشیات، ہتھیاروں، مجرموں اور دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں.(جاری ہے) یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول کے101سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول کی سالگرہ پر ہم ادارے کے ہر ایجنٹ کو ان کی باوقار خدمات کے لیے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امریکیوں کو محفوظ رکھنے کے ان کے مشن میں ان...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی EZ Shifa کے جیف ٹیکنالوجی آفیسر سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیلی میڈیسن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت نے ڈیجیٹل کلینک کا معائنہ کیا جہاں انہیں مشین کے فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سیکٹر میں ٹیلی میڈیسن کا نفاذ ایک انقلابی قدم ہے ثابت ہو گا۔ عوام کو ڈاکٹروں اور ادویات کی سہولت ان کے دروازے تک پہنچائیں گے کیونکہ ملک کی بڑی آبادی اسپتالوں تک رسائی کی سکت نہیں رکھتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو فعال بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ 70 فیصد مریض بی ایچ یو کے بجائے بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ ٹیلی...

موجودہ اعداد و شمار اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے؛ وزیر آئی ٹی
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور موجودہ اعداد و شمار اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ شزا فاطمہ خواجہ نے تقریب سے خطاب کے دوران آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت اور مستقبل کی سرمایہ کاری سے متعلق خوشخبریاں سنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے چند سالوں میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ پراسرار طور...
معروف اداکارہ فائزہ حسن نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں فنکاروں کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے عمل کو افسوسناک اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں فائزہ حسن نے کہا کہ حالیہ چند دنوں میں شوبز ستاروں کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس عمل میں خود ہماری برادری کے کچھ لوگ بھی شامل ہیں۔ اداکارہ فائزہ حسن نے کہا کہ فنکاروں کی حب الوطنی بھی عام شہریوں کی وطن سے محبت کی طرح کسی بھی شک اور شبے سے بالاتر ہے۔ فائزہ حسن نے کہا کہ ہر فنکار اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتا ہے وہ ملکی معیشت میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے،...
ویب ڈیسک : پاکستانی کرکٹر حسن علی کے بالوں کا نیا سٹائل سامنے آگیا ،عروج ممتاز نے حسن علی کے لمبے بالوں کی پونی بنا دی سوشل میڈیا پر کرکٹ کی دنیا کی 2 نامور شخصیات کی دلچسپ تصویریں وائرل ہوئی ہیں۔وائرل تصویروں میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان، چیف سلیکٹر، پلیئر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز اور حسن علی کو موج مستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے سلسلے میں ہونے والے میچ کے اختتام کے بعد عروج ممتاز گراؤنڈ میں کھڑے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کے حسین لمبے بالوں کی پونی بنا رہی ہیں۔عروج ممتاز خوب دل جمعی کے ساتھ حسن کے بالوں کو سمیٹتی نظر آئیں...
دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے۔ چین نے امریکا کے لیے سات نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ معدنیات جدید دفاعی ٹیکنالوجی، گاڑیوں اور ہتھیاروں میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کے بغیر لڑاکا طیارے، آبدوزیں، میزائل، ریڈار سسٹمز اور ڈرونز کی تیاری ممکن نہیں۔ چین کی جانب سے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب امریکا نے بھی تجارتی محاذ پر نیا وار کیا ہے۔ دوستی جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا آنے والے چینی بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ فیس پچاس ڈالر فی ٹن مقرر کی گئی ہے، جس...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن...

نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں فنی تربیت حکومت کی اولین ترجیح ،ہواوے کے تربیتی پروگرام سے آئی ٹی برآمدات و روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا ،جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و...
تبدیلی انسان کی بقاء کی ضامن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ معاشرے میں تبدیلی آتی ہے، تاہم موجودہ دور میں ٹیکنالوجی نے تبدیلی کی رفتار کو بہت تیز کردیا ہے۔ ہم اس وقت ڈیجیٹل تبدیلی (Digital Transformation) کے دور سے گزر رہے ہیں، جو دنیا کو تیزی سے بدل رہی ہے۔ ہماری زندگی، کام کاج اور رہنے سہنے کے طور طریقوں میں ٹیکنالوجی کا انحصار بڑھ گیا ہے۔ ٹیکنالوجی معاشی و پیشہ وارانہ ترقی میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کا موجودہ انقلاب حکومتوں، معاشروں، کاروباری اداروں اور افراد کے درمیان تعلقات کو نئے سرے سے متعین کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ٹیکنالوجی کو ترقی اور خوشحالی کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا...
اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی بڑی کامیابی اور ڈیجیٹل تعاون میں قائدانہ کردار کے اعتراف میں پاکستان کو ڈیجیٹل تعاون کونسل (ڈی سی او )کی 2026 میں صدارت اور 2025 میں ایگزیکٹو کمیٹی کی نشست دے دی گئی ہے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اردن کے وزیر برائے ڈیجیٹل معیشت اور کاروبار سامی سمیراط نے پاکستان کی صدارت کا اعلان کیا اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ اردن میں ڈی سی او کی چوتھی جنرل اسمبلی میں شرکت کر رہی ہیں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق ڈیجیٹل تعاون میں پاکستان کے قائدانہ کردار کے اعتراف میں پاکستان کو ڈی...
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 61 سالوں سے حکمرانی آڑ میں کرپشن کررہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ میں کہیں پر آئین اور قانون کی حکمرانی نظر نہیں آتی، سندھ حکومت کا ظلم اور نا انصافی کا سلسلہ جاری ہے، سندھ حکومت اقتدار کی آڑ میں بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا ہوتا تھا، اب ڈمپر مافیا گھوم رہا ہے، بے رحمی کے ساتھ کراچی کے شہری ڈمپر مافیا کا شکار ہیں، سازش کے تحت ڈمپر مافیا کو آزادی دی گئی ہے، مقصد ہے کہ...

بلوچستان کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ مسلسل انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھا رہا ہے. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )فری لانسرز اور شعبے کے ماہرین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ مسلسل انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھا رہا ہے پاکستان کا ایک دور افتادہ صوبہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ آئی ٹی انڈسٹری میں بھی دوسرے صوبوں سے پیچھے ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں آئی ٹی سیکٹر کی طرف رخ کیا ہے اور وہ گھریلو اور بین الاقوامی گاہکوں کو پورا کر کے فری لانسرز کے طور پر اپنی روزی کما رہے ہیں ہمیں متعدد مسائل کا سامنا ہے کیونکہ صوبہ امن و امان کی خراب صورتحال کا شکار ہے فری...
اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی نے وزارت کے ذیلی اداروں سمیت ملازمین کی رائٹ سائزنگ پالیسی کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ملک میں پہلے ہی بے روزگاری بڑھ رہی ہے ایسے میں مزید ملازمین کو بے روزگار کرنے سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔منگل کو چیئرمین سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت سائینس و ٹیکنالوجی میں رائٹ سائزنگ اقدامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ رائٹ سائزنگ میں ہمیشہ ملازمین متاثر ہوتے ہیں اس موقع پر وزارت کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت کی کونسل برائے...
اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی نے وزارت کے ذیلی اداروں سمیت ملازمین کی رائٹ سائزنگ پالیسی کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ملک میں پہلے ہی بے روزگاری بڑھ رہی ہے ایسے میں مزید ملازمین کو بے روزگار کرنے سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔منگل کو چیئرمین سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت سائینس و ٹیکنالوجی میں رائٹ سائزنگ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
گولارچی (نمائندہ جسارت) نواحی گاؤں راہوکی میں سندھ کے مشہور ہاری رہنماء شہید عوام محمد فاضل راہو کی 38 ویں برسی منائی گئی۔ تقریب سے قبل پارٹی ایم پی اے اور شہید کے بڑے فرزند رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو اور یادگار کمیٹی کے رہنماء محمد اسلم راہو اور دیگر مہمانوں نے شہید فاضل راہو کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری عاجز دھامراہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے پانی کا سودا نہیں کیا، سندھو دریاء پر بننے والے کینالوں کا آئینی فورمز پر سرعام مخالفت کر رہے ہیں، اگر سندھ کے پانی پر ڈاکے والا منصوبہ رد نہ کیا گیا...
اسلام آباد: حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔ دستاویزات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا،فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے ملک بھر میں لانچ ہوگی۔ سپیکٹرم کی نیلامی 5 مراحل میں مکمل کی جائے گی،فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل فروری سے شروع ہوگا،پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو دے گا۔ دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی،کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی۔ اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دی جائے گی،پی ٹی اے مئی میں...