سندھ حکومت 61 سالوں سے حکمرانی کی آڑ میں کرپشن کر رہی ہے: فاروق ستار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 61 سالوں سے حکمرانی آڑ میں کرپشن کررہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ میں کہیں پر آئین اور قانون کی حکمرانی نظر نہیں آتی، سندھ حکومت کا ظلم اور نا انصافی کا سلسلہ جاری ہے، سندھ حکومت اقتدار کی آڑ میں بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا ہوتا تھا، اب ڈمپر مافیا گھوم رہا ہے، بے رحمی کے ساتھ کراچی کے شہری ڈمپر مافیا کا شکار ہیں، سازش کے تحت ڈمپر مافیا کو آزادی دی گئی ہے، مقصد ہے کہ شہر میں اشتعال انگیزی ہو، قاتلوں کی گرفتاری کا ذکر ہی نہیں ہے۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس طرح کے حالات پیدا کیے گئے تھے، آج پھر مہاجر اور پختونوں کو لڑوانے کی سازش کی جا رہی ہے، ایم کیو ایم صبر کرنے کی تلقین نہیں کرتی تو شہر میں آگ لگ چکی ہوتی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فاروق ستار سندھ حکومت
پڑھیں:
کراچی: کے پی ٹی پل آج رات سے 1 ماہ کیلئے بند ہو گا
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے قیوم آباد پر کے پی ٹی پل آج رات سے ایک ماہ کے لیے بند کر دیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے پی ٹی سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی روڈ پر واقع کے پی ٹی پل کو مرمت کے لیے بند کریں گے، بلوچ کالونی ایکسپریس وے، قیوم آباد سے کورنگی روڈ پر آنے والا حصہ بند ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ متبادل راستے کے طور پر پل کے نیچے کے حصے کو استعمال کیا جا سکتا ہے، ٹریفک پولیس کے ساتھ حکمتِ عملی تیار ہے، عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔