نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں فنی تربیت حکومت کی اولین ترجیح ،ہواوے کے تربیتی پروگرام سے آئی ٹی برآمدات و روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا ،جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ہواوے کے ساتھ ٹھوس اور طویل مدتی شراکت چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ اس موقع پروزیراعظم کو ہواوے کے زیر اہتمام تین لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کی فراہمی کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی،انہیں بتایاگیا کہ تین لاکھ نوجوانوں میں سے 2 لاکھ 40 ہزار نوجوانوں کو بنیادی نوعیت جبکہ 60 ہزار نوجوانوں کو ہائی ٹیک تربیت فراہم کی جائے گی ۔ اس سال کے اختتام تک تمام 3 لاکھ نوجوانوں کی تربیت مکمل ہو گی ، تربیتی پروگرامز کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کروائی جائے گی ۔ ہواوے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے پندرہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا اور سائبر سکیورٹی کے کورسز متعارف کروائے گئے ہیں۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انفارمیشن ٹیکنالوجی نوجوانوں کو ہواوے کے
پڑھیں:
حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے ،شہبازشریف
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے،چیلنجز کے باوجود پولیو فری پاکستان کا ہدف جلد حاصل کر لیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد پولیوٹاسک فورس کا اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نےکہاہربچےکو اس موذی مرض سے بچانے کا عزم کرتے ہیں،یقینی بنانا چاہیئے ہر بچے کو ویکسین کی متعدد خوراکیں ملیں اور وہ پولیو سے محفوظ رہے،پاکستان نے پولیو کےخلاف اہم پیشرفت کی ہے۔
جنگلا ت کا ہر قیمت پر تحفظ کیاجائے گا : مریم اورنگزیب
انسدادپولیو کیلئےصوبائی حکومتوں ،اداروں کی کوششیں اور تعاون لائق تحسین ہیں،پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،اسٹیک ہولڈرزکو پولیو کےخاتمے کے لئے یکجان ہو کر مزید تیزی سے کام کرنا ہو گا،انسداد پولیو میں پاکستان کا ہرطرح سے ساتھ دینےپرسعودی ولی عہد کامشکور ہوں،انسداد پولیو مہم میں بل گیٹس فاؤنڈیشن نے بھی بہت اہم اور قابل تحسین کردار ادا کیا ہے ۔
اجلاس کوبتایاگیاکہ جنوبی خیبرپختونخوا کےعلاقوں میں پولیو وائرس کےمکمل خاتمے کے لیےہرڈسٹرکٹ میں درپیش مسائل کی نسبت سےمخصوص انسداد پولیو مہم تشکیل دی جا رہی ہے،ملک میں نا صرف بچوں میں پولیو کیسز بلکہ اس کی ماحولیاتی موجودگی کو ختم کرنے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سائبر سیل کا ایکشن، 932 لنکس پی ٹی اے کو رپورٹ