وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیاں گوگل، ہواوے اور مائیکروسافٹ پاکستان کے پانچ لاکھ نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں کی تربیت فراہم کریں گی۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کو تیز کرنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے بتایا کہ حکومت نے اسلام آباد کو پائلٹ اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وزارت آئی ٹی نے اسلام آباد کے تمام سرکاری اسکولوں، بنیادی صحت مراکز (بی ایچ یوز) اور صحت کے دیگر اداروں کو فائبر آپٹک نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی آئی ٹی ماہرین کے لیے جرمنی میں 6 ہزار یورو کی ملازمت کے مواقع

انہوں نے کہاکہ اگلے 6 سے 8 ماہ کے دوران دارالحکومت کے اسپتال، اسکول اور پولیس اسٹیشنز مکمل طور پر فائبرائز ہو جائیں گے، جس سے ان اداروں کی ڈیجیٹل کارکردگی میں انقلابی بہتری آئے گی۔

شزا فاطمہ نے مزید بتایا کہ شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مخصوص مقامات کی نشاندہی جاری ہے، جبکہ میٹرو بس اسٹیشنز اور دیگر عوامی مقامات پر بھی وائی فائی کی سہولت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے تعلیمی اصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہاکہ وزارت تعلیم سے بھرپور تعاون حاصل ہے اور جلد ہی ایڈٹیک کے ذریعے دور دراز علاقوں میں تعلیم کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

انہوں نے انکشاف کیاکہ حکومت آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو نہ صرف چھٹی جماعت سے نصاب میں شامل کرے گی بلکہ مستقبل میں اسے کنڈرگارٹن کی سطح تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وزیراعظم کی خواہش ہے کہ اسلام آباد کا ہر بچہ تعلیم حاصل کرے، اور یہی ماڈل گلگت بلتستان سمیت دیگر پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں بھی متعارف کرایا جائے گا، تاکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کا دائرہ کار وسیع کیا جا سکے۔

شزا فاطمہ نے ہیلتھ کے شعبے میں جاری اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وزارت صحت کے اشتراک سے ’ون پیشنٹ، ون آئی ڈی‘ سسٹم پر کام کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ہر مریض کو ایک منفرد شناخت دی جائے گی۔ بی ایچ یوز میں انٹرنیٹ کی فراہمی مکمل کرنے کے بعد ٹیلی میڈیسن کے ذریعے دور دراز علاقوں میں آن لائن طبی مشاورت کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو قومی نصاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی شمولیت پر کام کر رہی ہے۔ نوجوانوں کو تربیت دینے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ گوگل دو لاکھ، ہواوے تین لاکھ اور مائیکروسافٹ دو لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی اسکلز کی ٹریننگ دے گی، جبکہ ابتدائی سطح پر ہی بچوں کو اے آئی سے متعارف کرایا جائے گا تاکہ وہ عالمی تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتیں نکھار سکیں۔

یہ بھی پڑھیں دنیا میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا انقلاب برپا مگر پاکستان کی اے آئی پالیسی کہاں ہے؟

شزا فاطمہ نے کہاکہ حکومت کا ہدف ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی افرادی قوت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، تاکہ عالمی مارکیٹ میں ان کی رسائی اور قبولیت میں اضافہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ٹی تربیت شزا فاطمہ خواجہ گوگل مائیکروسافٹ ہواوے وزیر آئی ٹی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ٹی تربیت شزا فاطمہ خواجہ گوگل مائیکروسافٹ ہواوے وزیر ا ئی ٹی وی نیوز شزا فاطمہ نے انہوں نے بتایا کہ جائے گی ا ئی ٹی آئی ٹی کے لیے

پڑھیں:

امریکا: خاتون کو 3 سالہ مسلم بچی کے قتل کی کوشش پر 5 سال قید کی سزا

امریکا میں ایک خاتون پر 3 سالہ مسلم بچی کو ڈبو کر قتل کرنے کی کوشش کا جرم ثابت ہوگیا، خاتون کو 5 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں خاتون پر 3 سالہ فلسطینی نژاد امریکی بچی کو نسلی بنیادوں پر قتل کرنے کی کوشش کا جرم ثابت ہوگیا جس پر جج اینڈی پورٹر نے 43 سالہ الزبیتھ وولف کو 5 سال قید کی سزا سنادی۔

یہ واقعہ مئی 2024ء میں پیش آیا تھا جس میں بچی زخمی ہوگئی تھی۔

عدالتی کارروائی کی دوران ملزمہ نے بچی کو قتل اور زخمی کرنے کی کوشش کا جرم قبول بھی کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بی آئی ایس پی ادائیگیوں کا نیا ڈیجیٹل نظام ، ڈھائی لاکھ مستفیدین کی تربیت جون 2026 تک مکمل ہوگی
  • ریاض: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ سعودی ٹیلی کام کمپنی کے حکام سے ملاقات کررہی ہیں
  • پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویش
  • پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی  اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویش
  • امریکا: خاتون کو 3 سالہ مسلم بچی کے قتل کی کوشش پر 5 سال قید کی سزا
  • عالمی دباؤ سے نکلنے کیلئے اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خریدنا شروع کر دیا
  •  حکومت ہنر مند پاکستانیوںکیلئے عالمی منڈیاں تلاش کرنے کیلئے پرعزم: خالد مقبول
  • امریکا اسرائیل کو ویٹو کے ذریعے مسلسل تحفظ دے کر بین الاقوامی قوانین پامال کررہاہے، چین
  • چینی سائنس دانوں نے مقناطیسی فیلڈ کا عالمی ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کی
  • گوگل کا نوجوانوں کیلئے کیریئرسکالرشپ پروگرام، آئی ٹی اور ڈیجیٹل کورسز مفت