موجودہ اعداد و شمار اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے؛ وزیر آئی ٹی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور موجودہ اعداد و شمار اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
شزا فاطمہ خواجہ نے تقریب سے خطاب کے دوران آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت اور مستقبل کی سرمایہ کاری سے متعلق خوشخبریاں سنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے چند سالوں میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ پراسرار طور پر غائب
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے سامنے ایک ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ موجودہ حالات میں افواجِ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا بہادری سے جواب دیا، اور اس دوران پاکستان کا ٹیکنالوجی کا مؤقف اور صلاحیتیں دنیا کے سامنے نمایاں ہوئیں۔
وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جن میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، پالیسی ریٹ اور مہنگائی کی شرح میں واضح کمی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 20 کروڑ موبائل سبسکرائبرز کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جو ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ لطف اللہ بھٹو انتقال کرگئے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی پاکستان کی معاشی ترقی میں امریکن بزنس کونسل کی شراکت داری کی تعریف
امریکن بزنس کونسل کے ایک وفد نے اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔امریکن بزنس کونسل کے صدر کامران عطاء اللہ خان وفد کی قیادت کررہے تھے جس میں پاکستان میں کام کرنے والی نمایاں امریکی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران شامل تھے۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی ترقی میں امریکن بزنس کونسل کی دیرینہ شراکت داری کو سراہا۔ وفد نے مختلف تجاویزپیش کیں اورمختلف شعبوں کے بارے میں خدشات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کا حجم اور اس کا پیمانہ اہم اور قابل قدر ہے اور پاکستان اس شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔
وزیر خزانہ نے ان کی رائے کا خیرمقدم کیا اور بجٹ تجاویز کو بروقت پیش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔وفد نے ایک جامع بات چیت پر وزیرخزانہ کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اشتہار