پاک بھارت جنگ پر فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری، انڈین میڈیا کا حقیقی چہرہ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
فیک نیوز واچ ڈاگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 مئی سے 10 مئی کے واقعات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔
فیک نیوز واچ ڈاگ کی 48 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ میں بھارتی میڈیا مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا۔ فیک نیوز واچ ڈاگ نے آپریشن سندور اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران چلنے والی جعلی خبروں کا جائزہ کیا۔
فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق جنگ کے دوران بھارتی میڈیا مکمل طور پر حکومتی سرپرستی میں مہم سازی میں ملوث پایا گیا، بھارتی میڈیا نے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان پر جنگ میں سبقت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق منظم مہم کے ذریعے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان میں تباہ کاریاں دکھاتے رہے، پاک بھارت جنگ کے دوران فیک نیوز بطور مہلک جنگی ہتھیار استعمال ہوئی۔
آپریشن سندور کے بعد پریس بریفنگ میں انڈین وزارت خارجہ نے عراق میں 2007 کی فوٹیجز کو پلوامہ کے ساتھ جوڑا، انڈین میڈیا نے اسرائیلی آئرن ڈوم کی 2021 کی فوٹیجز کو بطور انڈین ڈیفنس سسٹم دکھایا جبکہ انڈیا ٹو ڈے کی جانب سے اینیمیٹڈ میزائل حملوں کو بطور حقیقی میزائل دکھایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق انڈین میڈیا میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ہار تسلیم کرتے ہوئے ڈیپ فیک ویڈیو بھی چلتی رہی، انڈین میڈیا پر بھارتی فوج کے پاکستان میں داخل ہونے کی من گھڑت خبریں چلائی گئیں۔ بھارتی چینلز پر پاکستانی آرمی چیف کو حراست میں لینے کی جعلی خبریں بھی چلتی رہیں جبکہ بھارتی وزیر دفاع کا پاکستان میں 100 شہریوں کو مارنے کا دعویٰ بھی من گھڑت ثابت ہوا۔
دوران جنگ عالمی میڈیا سے منسوب جنگی اعدادوشمار سے متعلق اسکرین جعلی شاٹس زیر گردش رہے۔ زی ٹی وی کی جانب سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پر حملے کی جعلی بریکنگ نیوز چلائی گئی، سرگودھا ایئر بیس کی تباہی کے حوالے سے جعلی سیٹلائٹ امیجز بھی قابل ذکر رہیں۔
سری نگر میں پاکستان ایئر فورس کے دو طیارے گرنے کے حوالے سے بھی جعلی خبریں چلتی رہیں۔ انڈیا ٹو ڈے پر پاکستانی طیارے جے ایف 17 اور ایف 16 گرانے کی خبریں چلیں۔ زی نیوز کی جانب سے پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کی من گھڑت خبر چلتی رہی۔
بھارتی شہر جے پور میں امریکی اور اسرائیلی طیارے اترنے کی اے آئی ویڈیوز بھی بطور پروپیگنڈا استعمال ہوئیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی اور پاکستانی پائلٹس کی گرفتاری کی خبریں چلتی رہیں، پاک بھارت جنگ میں بھارتی میڈیا کو فیک نیوز مہم کی وجہ سے عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیز فائر کے بعد بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں کریڈبیلیٹی صفر ہوگئی، پاک بھارت جنگ کے دوران جعلی خبروں کو حکومتی سرپرستی بھی حاصل رہی۔
فیک نیوز واچ ڈاگ نے جعلی خبروں کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی سفارش کی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیک نیوز واچ ڈاگ پاک بھارت جنگ بھارتی میڈیا انڈین میڈیا جعلی خبروں کے دوران
پڑھیں:
’برہموس میزائل ڈپو تباہ ہوگیا‘، بھارتی ادارے نے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کردی
بھارت کے نیشنل ریڈیولاجیکل سیفٹی ڈویژن کی ایک حالیہ رپورٹ نے بھارتی پنجاب میں براہموس میزائل ڈپو کو تباہ کرنے کے حوالے سے پاکستان کے دعوؤں کی تصدیق کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی براہموس ایرو اسپیس کمپنی پر شکوک وشہبات کے بادل کیوں؟
رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد ایک اہم حفاظتی خطرے کی وجہ سے علاقے میں ریڈی ایشن الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڈے کے اردگرد 3 کلومیٹر کے دائرے میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے تھے، جبکہ 5 کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والوں کو تابکاری اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطاً دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی تنبیہ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 2 برس مکمل
ریڈیولاجیکل خطرے نے خطے میں عوامی تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی پر شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
یاد رہے کہ برہموس میزائل ڈپو 10 مئی کو پاکستانی حملے میں تباہ کر دیا گیا تھا، اب بھارت کے نیشنل ریڈیولاجیکل سیفٹی ڈویژن کی اس رپورٹ سے پاکستان کے سرکاری موقف کو تقویت ملی ہے۔
انڈین ریڈیولاجیکل اتھارٹی کی تصدیق کو پاکستان کے دعوے کی ایک اہم توثیق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے برہموس میزائل ڈپو کی تباہی کے حوالے سے ابھی تک ایسا کوئی سرکاری عوامی بیان جاری نہیں کیا ہے جس میں رپورٹ کے مندرجات یا تابکاری کے اخراج کی حد کی تفصیل بتائی گئی ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں