معروف اداکارہ فائزہ حسن نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں فنکاروں کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے عمل کو افسوسناک اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں فائزہ حسن نے کہا کہ حالیہ چند دنوں میں شوبز ستاروں کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس عمل میں خود ہماری برادری کے کچھ لوگ بھی شامل ہیں۔

اداکارہ فائزہ حسن نے کہا کہ فنکاروں کی حب الوطنی بھی عام شہریوں کی وطن سے محبت کی طرح کسی بھی شک اور شبے سے بالاتر ہے۔

فائزہ حسن نے کہا کہ ہر فنکار اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتا ہے وہ ملکی معیشت میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے، پھر چاہے وہ ٹیکس کی ادائیگی ہو یا بین الااقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ہو۔

View this post on Instagram

A post shared by Faiza Hasan (@faaizahasan)


ادکارہ نے مزید کہا کہ اگر کوئی اداکار بیرون ملک جا کر کام کرتا ہے تو یہ اس کی پیشہ ورانہ مجبوری یا ذاتی انتخاب ہے۔ اس پر اس کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا مناسب نہیں ہے۔

فائزہ حسن نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے دور میں سوشل میڈیا پر کافی فنکاروں نے وطن سے محبت کا اظہار کیا لیکن کچھ نے خاموشی بھی اختیار کی۔ یہ دونوں رویے قابل احترام ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے ملک کے حق میں سوشل میڈیا پوسٹ نہیں کی تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں اُسے ملک سے محبت نہیں ہے۔

فائزہ حسن نے کہا کہ ایسے فنکاروں کے جذبۂ حب الوطنی پر شک کرنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے اور ایسا بی جے پی جیسے انتہاپسند لوگ کرتے ہیں۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فائزہ حسن نے کہا کہ حب الوطنی

پڑھیں:

نریندر مودی کی ریلی سے پہلے 6 صحافیوں کو نظربند کرنا اُنکی گھبراہٹ کا مظہر ہے، کانگریس

سپریا شرینیت نے کہا بہار میں نہ سرمایہ کاری ہورہی ہے اور نہ ہی ملازمتیں بن رہی ہیں، نوجوانوں کا مستقبل بحران میں ہے کیونکہ ڈگریاں فروخت ہو رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے مظفر پور میں وزیراعظم نریندر مودی کی ہوئی انتخابی ریلی سے قبل 6 صحافیوں کو نظربند کئے جانے کی خبر پر کانگریس نے اپنا تلخ ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ عمل نریندر مودی اور بہار کی این ڈی اے حکومت کی گھبراہٹ ظاہر کرتا ہے۔ اس معاملے میں کانگریس کی سینیئر لیڈر اور قومی ترجمان سپریا شرینیت نے آج مظفر پور میں ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل مظفر پور سے خبر آئی کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی سے قبل 6 صحافیوں کو نظربند کیا گیا۔ اس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ نریندر مودی آخر کیوں گھبراتے ہیں، جو صحافی سوال پوچھتے ہیں، حقیقت حال سامنے رکھتے ہیں، سچائی کو عوام تک لے جاتے ہیں، ان سے نریندر مودی کیوں گھبراتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے سپریا شرینیت نے کہا کہ نریندر مودی اُن لوگوں کو انٹرویو دیتے ہیں جو سوال کرتے ہیں "آپ تھکتے کیوں نہیں، آپ کوئی ٹانک پیتے ہیں کیا، آپ جیب میں بٹوا رکھتے ہیں کیا"۔ کانگریس لیڈر نے سوال اٹھایا کہ نریندر مودی اور انتظامیہ کو کس بات کا خوف تھا، کیا وہ اس لئے خوفزدہ تھے کہ جو چینی مل کے مزدور مظاہرہ کر رہے تھے، صحافی ان کی سچائی سامنے رکھ دیتے تو ماحول بدل جاتا، کیا جمہوریت میں سوال نہیں پوچھے جائیں گے، کیا انتظامیہ طے کرے گا کہ میڈیا کہاں نظر آئے گا اور کہاں نہیں، وہ آگے کہتی ہیں کہ جمہوریت میں میڈیا کو چوتھا ستون کہا گیا ہے، جس کے ہاتھ میں اقتدار ہے، طاقت ہے، ریسورس ہے، ان سے سوال پوچھنے کا کام میڈیا کا ہے۔

انہون نے کہا "میں کہنا چاہتی ہوں کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ بے خوف صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان کی حمایت کرے گی، آپ کے سوال پوچھنے کے حق کو بلند کرے گی"۔ بہار کے موجودہ حالات اور نوجوانوں کے تاریک مستقبل کا ذکر بھی سپریا شرینیت نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں نہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور نہ ہی ملازمتیں بن رہی ہیں، نوجوانوں کا مستقبل بحران میں ہے کیونکہ ڈگریاں فروخت ہو رہی ہیں۔ بی اے کی ڈگری 70 ہزار سے ایک لاکھ روپے، نرسنگ کی ڈگری 3.5 لاکھ سے 4 لاکھ روپے، پیرامیڈیکل کی ڈگر 25 ہزار روپے، ٹیکنیشین کی ڈگری 30 ہزار روپے، بی فارما کی ڈگری 3.5 لاکھ روپے، بی ایڈ کی ڈگری 1.5 لاکھ روپے سے 2 لاکھ روپے میں بیچی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلیے اسٹرکچرل اصلاحات مکمل کرنا ہوں گی، وزیر خزانہ
  • وہ 5 عام غلطیاں جو بیشتر افراد کسی نئے اینڈرائیڈ فون کو خریدتے ہوئے کرتے ہیں
  • امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن کا انسٹاگرام پر نئے رشتے کا اعلان، نئی محبت کون ہے؟
  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے…افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے...افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • فلمی ٹرمپ اور امریکا کا زوال
  • نریندر مودی کی ریلی سے پہلے 6 صحافیوں کو نظربند کرنا اُنکی گھبراہٹ کا مظہر ہے، کانگریس
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
  • امریکی عدالت نے ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق اہم حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا
  • بلوچستان اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کا صوبہ ہے ‘حافظ نعیم الرحمن