واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ” یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول“ (یوایس بی پی)101سالوں سے ہماری خودمختاری اور وطن کی سرحدوں کے محافظوں کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے یوایس بی پی کے اہلکار دن رات سرحدوں پر منشیات، ہتھیاروں، مجرموں اور دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں.

(جاری ہے)

یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول کے101سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول کی سالگرہ پر ہم ادارے کے ہر ایجنٹ کو ان کی باوقار خدمات کے لیے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امریکیوں کو محفوظ رکھنے کے ان کے مشن میں ان کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلی حکومت نے دنیا کے خطرناک حصوں سے پرتشدد مجرموں، ٹھگوں، گینگ ممبروں اور دہشت گردوں سمیت غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد کو ملک میں داخل ہونے دیا .

انہوں نے کہا کہ 20 جنوری 2025 کو ہم نے اسے تبدیل کیا اور بطور صدر میرے پہلے اقدامات میں سے ایک امریکا کی جنوبی سرحد پر قومی ہنگامی حالت کا اعلان کرنا تھا جس کے لیے وفاقی حکومت نے محکمہ دفاع کو اضافی اختیار اور مکمل حمایت فراہم کی . صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے جنوبی سرحد پر سرحدی دیوار کی تعمیر دوبارہ شروع کر دی ہے جبکہ میکسیکو کے ساتھ پالیسی مذکرات کوبحال کیا تاکہ سرحد پر غیرقانونی آمدورفت کو ختم کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ ہزاروں امریکی فوجیوں کو سرحد کے دفاع اور حفاظت کے لیے تعینات کیا گیاہے جبکہ ہم نے غیرقانونی تارکین وطن کی ملکی تاریخ میں سب سے بڑی ملک بدری کی کاروائیاں شروع کررکھی ہیں.

صدر ٹرمپ نے کہا کہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے پہلے 100 دنوں کے اندر سرحد پر غیرقانونی طور پر امریکا میں داخلے کے واقعات میں 95 فیصد کمی واقع ہوئی اسی طرح خطرناک منشیات” فینٹینیل“ کی اسمگلنگ پچھلے سال کے مارچ کے مقابلے میں 54 فیصد کم ہوئی‘ حکومت کے پہلے 100 دنوں میںہماری انتظامیہ نے 1 لاکھ50ہزار سے زیادہ غیرقانونی طور پر امریکا میں مقیم افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 1لاکھ35ہزار سے زیادہ کو ملک بدر کیا گیا .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔ 2 روپے 78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار چنکارہ ہرن کے غیرقانونی شکار پر 40 لاکھ روپے جرمانہ
  • آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
  • نیتن یاہو کا انجام بھی ہٹلر جیسا ہی ہوگا، اردوغان
  • جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
  • قطر ہمارا قریبی اتحادی ہے‘اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرئے گا.صدرٹرمپ
  • پاک افغان بارڈر پر چیک پوسٹیں ختم کرنے کے حامی شرپسند عناصر کے چہرے پر ایک اور طمانچہ
  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • جمہوریت عوام کی آواز ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے‘وزیراعلیٰ
  • پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • طورخم بارڈر پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی