وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے سفیر رابطہ، ملکر امن کوششیں تیز کرنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
وزیراعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔
اعلامیہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو تیز کرے گا۔
یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے
اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی نے بروقت رابطے اور تشویش کے اظہار پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔
اس موقع پر سعودی سفیرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مل کر خطے میں امن کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
شہباز شریف کا مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ، اسرائیلی، امریکی حملے قابل مذمت قرار
ایرانی صدر سے ایک ٹیلفونک گفتگو میں وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی، ان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کا پاکستان ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ سی ایم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی، ان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کا پاکستان ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کرتے ہیں جب کہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو آئی اے ای اے کے تحفظ کے تحت تھیں، یہ حملے آئی اے ای اے کے قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ وزیر اعظم نے دوران گفتگو امن کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات اور سفارتکاری آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے، کشیدگی میں کمی کیلئے فوری اجتماعی کوششیں ناگزیز ہیں، اس تناظر میں پاکستان تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔