ایران، اسرائیل کشیدگی، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ایران، اسرائیل کشیدگی، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران ، اسرائیل جنگ کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کے جائزے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اس کمیٹی میں وہ خود، چیئرمین اوگرا، سیکریٹری پیٹرولیم اور دیگر اعلی افسران شامل ہیں۔
وزیر مملکت علی پرویز نے بتایا کہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم ذخائر کا جائزہ لیتی ہے اور ضروری ہدایات جاری کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی ایک جائزہ اجلاس ہوا جس میں طے کیا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے، اوگرا ریفائنریوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اسٹاک کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تاکہ سپلائی چین فعال رکھی جائے۔
علی پرویز نے زور دیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف خود بھی آنے والے دنوں میں اس حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآپریشن فتح کا اعلان ،ایران کے عراق ، قطر اور شام میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے آپریشن فتح کا اعلان ،ایران کے عراق ، قطر اور شام میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے جمشید دستی نے بھری اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنماوں کے سامنے زمین پر ناک رگڑ دی سی ڈی اے تحصیلدار کے ایریاز تبدیل ، مرزا سعید اور اظہر محمود کے پاس کون کونسے زون ہونگے ، دستاویز سب نیوز پر ایران کا شام میں امریکی فوجی اڈے پر مارٹر حملہ ایران کا قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ،6میزائل فائر کردیے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، صحافی کے سوال پر خواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگاکر معذرتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کے
پڑھیں:
اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن کی افواہیں، ڈی جی کی سینیٹ میں وضاحت
اجلاس کے دوران ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پاسپورٹ کا صرف ڈیزائن تبدیل کیا گیا اور سیکیورٹی فیچر مضبوط بنائے ہیں، اسرائیل سے متعلق پاسپورٹ پر واضح طور پر لکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی پاسپورٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر وضاحت دی ہے۔ نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے پر سینیٹ داخلہ کمیٹی میں بحث ہوئی۔ اجلاس کے دوران ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پاسپورٹ کا صرف ڈیزائن تبدیل کیا گیا اور سیکیورٹی فیچر مضبوط بنائے ہیں، اسرائیل سے متعلق پاسپورٹ پر واضح طور پر لکھا گیا ہے۔ سینیٹرز کے پاسپورٹ مسائل حل کرنے پر کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی نیوز چینل کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ پاکستان نے اپنے پاسپورٹ سے یہ شق ہٹا دی ہے کہ یہ ’’اسرائیل کے لیے کارآمد نہیں‘‘۔ تاہم اس حوالے سے حکومت کی جانب سے وضاحت بھی سامنے آگئی تھی۔ بھارتی نیوز چینل نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان غزہ میں 20 ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے تاہم حکام نے اس کی بھی تردید کر دی تھی۔