پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے،علی پرویزملک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب اسٹاکس موجود ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم اسٹاک کا جائزہ لے رہے ہیں، آج جائزہ لیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہونے سے کیا مشکل پیدا ہوسکتی ہے؟
علی پرویز ملک نے کہا کہ آبنائے ہرمز بند ہونے پر عمان سمیت دیگر متبادل ذرائع سے انتظامات کیے جا رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین برقرار رکھنے کی آخری کوشش تک جائیں گے۔
اس سے قبل ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور دستیابی پر ہنگامی جائزہ اجلاس ہوا۔
Post Views: 6.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عدالت نے اسد قیصر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ،سابق وفاقی وزیر اسد عمر اورپی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کی گئیں۔بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہیں آیا۔چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی و دیگر وکلا نے نمائندگی کی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی، پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔