وزیراعظم کا سعودی سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
وزیراعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔
اعلامیہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو تیز کرے گا۔
اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی نے بروقت رابطے اور تشویش کے اظہار پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔
اس موقع پر سعودی سفیرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مل کر خطے میں امن کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہباز شریف کا سرکاری ملازمین کی غیر حاضری اور تاخیر پر سخت نوٹس
وزیراعظم کی طرف سے دفاتر میں سرکاری ملازمین کی حاضری میں اوقات کار کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں، وفاقی محکموں، خود مختار اور نیم خود مختار اداروں میں ملازمین کی مقررہ اوقات کے مطابق حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی طرف سے حاضری کی پابندی نہ ہونے کا نوٹس لے لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام وزارتوں اور وفاقی محکموں میں ملازمین اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دفاتر میں سر کاری ملازمین کی حاضری میں اوقات کار کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں، وفاقی محکموں، خود مختار اور نیم خود مختار اداروں میں ملازمین کی مقررہ اوقات کے مطابق حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹریز اور وفاقی محکموں اور ادروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود بھی مقررہ اوقات کے مطابق دفتر میں حاضری اور با قاعدگی کو یقینی بنا کر مثال قائم کریں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری کا بینہ ڈویژن کامران علی افضل نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکرٹریز کو مراسلہ لکھ دیا ہے، جس میں وزیراعظم کی ہدایت پر عمل درآ مد کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔