Daily Mumtaz:
2025-08-08@05:14:01 GMT

سعودی عرب: شہزادہ فیصل بن خالد انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

سعودی عرب: شہزادہ فیصل بن خالد انتقال کرگئے

ریاض: سعودی عرب کے شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد السعود بن فیصل آل سعود انتقال کرگئے  ۔
ان کے  انتقال کی خبر سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی ۔
متوفی کی نماز جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔
ایوان شاہی نے متوفی کے لئے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ۔دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات بھی موصول ہورہے ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سعودی شہری حميدان التركی وطن واپس، 19 برس بعد امریکی جیل سے رہائی

سعودی شہری حميدان التركی بالآخر وطن واپس پہنچ گئے جو تقریباً 2 دہائیوں پر محیط قانونی اور سفارتی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ان کی واپسی ایک ایسی کہانی کا اختتام ہے جو برسوں تک نہ صرف سعودی عوام بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، 2 سیمسٹر کا ماڈل دوبارہ نافذ العمل

حميدان التركی کو سنہ 2006 میں امریکی ریاست کولوراڈو میں اپنی انڈونیشی گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور غیرقانونی حراست کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی برس اگست میں عدالت نے انہیں 28 برس قید کی سزا سنائی اور وہ ریاست کولوراڈو کی جیل (لايمن) میں قید رہے جہاں سے ان کی رہائی 19 سال بعد ممکن ہو سکی۔

یہ کیس وقت کے ساتھ ساتھ میڈیا، انسانی حقوق کے حلقوں اور عوامی سطح پر نمایاں ہوتا گیا، خصوصا جب حميدان الترکی نے اپنی بے گناہی پر اصرار کرتے ہوئے اسے 11 ستمبر کے بعد مسلمانوں کے خلاف تعصب سے تعبیر کیا۔ ان کے وکلا اور اہل خانہ کی جانب سے مسلسل قانونی پیروی کی گئی یہاں تک کہ رواں برس مئی میں کولوراڈو کی عدالت نے بالآخر انہیں الزامات سے بری کر دیا۔

سعودی سفارت خانے کے قانونی نمائندے کی موجودگی میں فیصلہ سنایا گیا اور عدالت نے کیس بند کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔ 3 ماہ بعد، وہ امریکا سے روانہ ہو کر سعودی عرب پہنچے جہاں ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔

: سعودی عرب کی جانب سے پرتگال کے فلسطین کو تسلیم کرنے کی تیاری کا خیر مقدممزید پڑھیے

حميدان التركی کی عمر اب 56 برس ہے اور ان کا وطن واپسی کا سفر ان تمام افراد کے لیے امید کی علامت ہے جو قانون وانصاف کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کی رہائی ایک طویل اور صبر آزما عدالتی لڑائی کا اختتام اور انسانی جذبے کی فتح کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا انڈونیشیا حمیدان الترکی حمیدان الترکی رہا سعودی عرب

متعلقہ مضامین

  • تین وفاقی جامعات کراچی میں آچکیں، حیدر آباد میں بھی یونیورسٹی قائم ہوچکی، خالد مقبول
  • ممتاز طبلہ نواز اور کلاسیکی موسیقی کے درخشاں ستارے استاد کالو خان انتقال کرگئے
  • سعودی شہری حميدان التركی وطن واپس، 19 برس بعد امریکی جیل سے رہائی
  • پیٹرن اِنچیف انجمن تاجران لاہور انتقال کرگئے
  • کراچی: اورنگی بجلی نگر میں لوم فیکٹری کے اندر مشین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق
  • میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری اور بادشاہ چارلس کی صلح پر پانی پھیر دیا
  • کراچی: پارک کی بوسیدہ دیوار گرنے سے نوعمر لڑکا ملبے تلے دب کر جاں بحق
  • 34 سالہ جنوبی بھارتی اداکار جوائنڈس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے
  • نامور مذہبی، سیاسی و سماجی رہنما رئیس آف چکوال چوہدری محمد علی خان انتقال کرگئے۔ 
  • کراچی: باپ کی بچوں کیساتھ خودکشی، متوفی کے والد نے بہو کو قاتل قرار دیدیا