سعودی: شاہی خاندان کے رکن شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض سے موصولہ خبر کے مطابق سعودی عرب کے شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد السعود بن فیصل آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔ ان کے انتقال کی اطلاع سعودی ایوان شاہی کی جانب سے ایک سرکاری اعلامیے کے ذریعے جاری کی گئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ فیصل بن خالد کی نماز جنازہ ریاض کی معروف جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی، جہاں بڑی تعداد میں شاہی خاندان کے افراد، حکومتی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی۔
ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شہزادہ فیصل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ہے۔ بیان میں خاندان اور عزیز و اقارب سے تعزیت بھی کی گئی۔
شہزادہ فیصل بن خالد آل سعود شاہی خاندان کے ایک اہم رکن تھے اور ان کے انتقال کو ملک میں ایک بڑا صدمہ قرار دیا جا رہا ہے۔ سعودی عوام نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا مغفرت کی اپیل کی ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہزادہ فیصل بن خالد کی زندگی سادگی اور خدمت پر مبنی تھی، اور وہ شاہی خاندان میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہزادہ فیصل بن خالد شاہی خاندان کی گئی
پڑھیں:
32 سالہ مشہور بھارتی انفلوئنسر انتقال کر گیا
دبئی میں مقیم معروف بھارتی ٹریول انفلوئنسر اور فوٹوگرافر انونے سود 32 برس کی عمر میں لاس ویگاس میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انفلوئنسر کے اہل خانہ نے یہ افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی۔
بیان میں کہا گیا کہ انفلوئنسر کا خاندان اس مشکل گھڑی میں پرائیویسی کی درخواست کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مداح اس غم کے موقع پر اہل خانہ کے جذبات کا احترام کریں تاہم اہل خانہ کی جانب سے انونے سود کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
View this post on Instagramیاد رہے کہ انونے سود ٹریول ایک مشہور ٹریول انفلوئنسر تھے جن کے انسٹاگرام پر 14 لاکھ سے زائد فالوورز اور یوٹیوب پر تین لاکھ اسی ہزار سے زیادہ سبسکرائبرز تھے۔ وہ اپنی خوبصورت ٹریول فوٹوگرافی، ڈرون شاٹس اور متاثر کن ویڈیو اسٹوری ٹیلنگ کے ذریعے دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔
انہیں تین سال مسلسل فوربز انڈیا کی ’’ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز‘‘ فہرست میں شامل کیا جاچکا تھا۔