انڈونیشین خاتون کے ہاں مسجد الحرام کے صحن میں بچے کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)مسجد الحرام کے صحن میں ایک انڈونیشین خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ نایاب واقعہ سعودی عرب کی ہنگامی طبی ٹیموں کی تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ممکن ہوا۔
سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے اپنے بیان میں اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد الحرام سے جمعہ کی صبح 9 بجکر 21 منٹ پر ایک ایمرجنسی کال موصول ہونے کے بعد مسجد کے صحن میں ایمبولینس ٹیم نے تمام تر طبی اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے صورتحال کو سنبھالا۔
بیان میں بتایا گیا کہ ڈیلیوری کے بعد ماں اور نوزائیدہ بچے دونوں کو قریب ترین مرکزِ صحت میں منتقل کردیا گیا اور اب دونوں کی حالت مستحکم ہے۔
بیان میں طبی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رابطے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ عازمین حکام کو اپنی صحیح لوکیشن بتانے کے لیے ایمرجنسی نمبر 997، ’آسفنے‘ موبائل ایپ یا ’توکلنا‘ ایپ کا استعمال کریں۔
علاوہ ازیں، سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے دنیا بھر سے آنے والے عازمین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور مقدس مقامات پر ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
مزیدپڑھیں:ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا فیصلہ،امریکا نے چین سے مدد مانگ لی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا وزٹ کیا
سٹی42: صدرِ مملکت آصف علی زرداری عوامی جمہوریہ چین کے دورے کے دوران زنجیانگ یغور اٹانومس ریجن Xinjiang Uyghur Autonomous Region (سنکیانگ) کے شہر کاشغر پہنچ گئے۔ آج اپنے کاشغر شہر کے دورہ کے دوران صدر آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا بھی وزٹ کیا اور وہاں عصر کی نماز پڑھی۔
کاشغر کی تاریخی عید گاہ مسجد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری کا استقبال کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری یاوننگ اور امام میماتی جوبن نے کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عصر کی نماز پڑھی اور مسجد کے تمام حصوں کا گہری دلچسپی سے مشاہدہ کیا۔ صدر مملکت نے اس تاریخی ورثہ کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔
چودھری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب
مسجد کے منتظمین نے صدر آصف زرداری کو مسجد کی تاریخ اور اس کے فنِ تعمیر پر ایک جامع بریفنگ دی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا، اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر اور بیجنگ میں پاکستان کے سفیر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ تھے۔
Waseem Azmet