”ایمریٹس“ کی پروازوں کی معطلی میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابو ظہبی (اٹرنیشنل ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی”ایمریٹس“ کی پروازوں کی معطلی میں توسیع کردی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ایکی فضائی کمپنی”ایمریٹس“ کی جانب سے ایران اسرائیل کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظرکوئی4 ممالک جس میںاردن ، لبنان، ایران اور عراق کے لیے پروازوں کی معطلی میںتوسیع کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اردن اور لبنان کے لیے 22 جبکہ ایران اور عراق کے لیے 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قبل ازیں فلائی دبئی نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر6 ملکوں کے لیے پروازوں کی منسوخی میں16 جون تک توسیع کی گئی تھی، ان میں ایران، عراق، اسرائیل، اردن، لبنان اور شام شامل ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ امارات کی فضائی کمپنیوں ایمریٹس، اتحاد ائرویز، ائرعربیہ اور فلائی دبئی نے خطے میں جاری کشیدگی کی وجہ سے متعدد مقامات کے لیےاآپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پروازوں کی کے لیے
پڑھیں:
ائرپورٹ پرخودکش حملہ کیس کی سماعت 22ستمبرتک ملتوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ائیرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورت میں ہوئی جہاں سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کردیا گیا ہے، وڈیو شواہد یو ایس بی کی صورت میں موصول ہوگئے ہیں،درخواست گزار کو یو ایس بی فراہم کردی جائے گی، وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ گذشتہ تین تاریخوں سے سرکاری وکیل تاخیر کررہے ہیں، استغاثہ کے پاس موجود تمام وڈیوز دیکھ لی ہیں، عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔