پاکستان کی فضائی حدود موثر طور پر فعال ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد عراق، اردن اور شام کی جانب سے اپنی فضائی حدود کو بند کرنے کے احکامات سامنے آئے ہیں. تاہم پاکستان کے فضائی راستے مکمل طور پر فعال ہیں اور موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان کی حدود میں آنے والے اضافی ایئر ٹریفک کو بھی منظم انداز میں کنٹرول کیا جا رہا ہے۔خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں.
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر تازہ حملوں میں سربراہ پاسدارانِ انقلاب، ایرانی آرمی چیف اور 6 جوہری سائنسدانوں کے علاوہ 5 شہری شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کی
پڑھیں:
پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے یو اے ای میں ویزا چھوٹ فعال
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا چھوٹ کی سہولت فعال کردی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظہبی میں 24 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کو ویزا کی چھوٹ پر اتفاق ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے تاکہ ان اقدامات کو فعال کیا جائے اور دستخط شدہ یاد داشت کو اس روز کے 30 دن بعد مؤثر ہو جائے گا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے ویزے کی چھوٹ فعال کردی ہے، جس کا اطلاق 25 جولائی 2025 سے متحدہ عرب امارات کے تمام پاسپورٹس پر ہوگیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے بھی پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر ویزا چھوٹ کا اطلاق ہوگا۔