Nawaiwaqt:
2025-11-03@00:33:56 GMT

ثنا میر کے نام ایک اور اعزاز، ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

ثنا میر کے نام ایک اور اعزاز، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونیوالی پاکستان کی سابق ویمنز ٹیم کی کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔گزشتہ روز لارڈز میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کے دوران روایتی گھنٹی بجا کر کھیل کا آغاز کروایا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بنیں۔ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے، جو دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔حال ہی میں ثنا میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا تھا، وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتو ن کرکٹر بنی تھیں۔ثنا میر نے اپنے ایک روزہ کرکٹ کرئیر کا آغاز دسمبر 2005 کراچی میں سری لنکا کے خلاف کیا جبکہ آخری ایک روزہ میچ نومبر2019، لاہور میں بنگلادیش کے خلاف کھیلا۔ثنا میر نے اپنے کرئیر میں 226 انٹرنیشنل میچز میں  پاکستان کی نمائندگی کی اور 2009 سے 2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔انہوں نے 120 ایک روزہ میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 1630 رنز بنائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے

دوحہ(ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔

چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • اسرائیلی وزیر کی ہاتھ بندھے، اوندھے منہ لیٹے فلسطینی قیدیوں کو قتل کی دھمکی؛ ویڈیو وائرل
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
  • دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت والی نیوز اینکر متعارف، ویڈیو وائرل
  • سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل
  • متھیرا نے راکھی کو ’منحوس عورت‘ کیوں کہا؟ ویڈیو وائرل
  • اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی قرآن کی خوبصورت تلاوت، ویڈیو وائرل