جنگ بندی کے بعد اسرائیل کا تہران پر حملہ، دھماکوں کی آوازیں، فضائی دفاعی نظام فعال
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے مبینہ طور پرامریکی صدر سے کہا وہ حملہ منسوخ کرنے سے قاصر ہیں، حملہ اس لیے کیا کیونکہ ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جبکہ ایران نے حملہ کرنے کا انکار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے ایرانی دارالحکومت تہران میں حملہ کیا، 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بحیرہ کیسپین کے قریب شمالی شہروں بابول اور بابولسر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
دوسری جانب رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو ایران پر حملے نہ کرنے کی ہدایت کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے مبینہ طور پر ٹرمپ سے کہا وہ حملہ منسوخ کرنے سے قاصر ہیں، حملہ اس لیے کیا کیونکہ ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جبکہ ایران نے حملہ کرنے کا انکار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران پر محدود حملہ کرنے پر بضد ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیراعظم رپورٹ کے مطابق ایران نے
پڑھیں:
جنوبی غزہ میں اسرائیل کی گولہ باری سے تباہی،مزید 3 فلسطینی شہید
خوف کی فضا برقرار، شہدا پر نام نہاد یلو لائن عبور کرنے کا الزام ،مشرقی غزہ سٹی میں کھیت اور مکانات تباہ
مزید امدادی سامان کو غزہ پٹی میں داخلے کی اجازت مل گئی، اسرائیل نے 5 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا
جنوبی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے تباہی اور خوف کی فضا برقرار رہی۔اسرائیلی فوج نے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا، اسرائیلی فوج نے شہدا پر نام نہاد یلو لائن عبور کرنے کا الزام عائد کیا، اسرائیلی حملوں سے مشرقی غزہ سٹی میں کھیت اور مکانات تباہ ہوگئے، مزید امدادی سامان کو غزہ پٹی میں داخلے کی اجازت دیدی گئی۔جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے مزید 5 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا، رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی گھر واپسی پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، لاکھوں فلسطینی غزہ میں کھنڈر بنے گھروں میں واپس آ رہے ہیں۔حماس کی جانب سے مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔