ٹرمپ نے ایران پر ایسا حملہ کیا جو کوئی اور کرنے کی ہمت نہیں کرسکا؛ نیٹو
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
امریکا کی ایران پر کی گئی فوجی کارروائی پر نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے ٹرمپ کے نام تعریفی خط لکھا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے ان پیغامات میں ایران کے خلاف "فیصلہ کن کارروائی" پر ٹرمپ کی تعریف کی ہے۔
نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ یہ واقعی ایک غیر معمولی اقدام تھا، جو کوئی اور کرنے کی ہمت نہیں کر سکا۔ اس سے ہم سب کو مزید تحفظ ملا ہے۔
مارک روٹے نے ایک اور پیغام میں نیٹو اتحادیوں کے درمیان دفاعی اخراجات سے متعلق تاریخی معاہدے پر بھی ٹرمپ کی تعریف کی۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/114738606142462442
نیٹو کے سربراہ نے اپنے خط میں ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ اس شام دی ہیگ میں ایک اور بڑی کامیابی کی جانب پرواز کر رہے ہیں۔ یہ آسان نہیں تھا، لیکن ہم نے سب کو 5 فیصد پر آمادہ کر لیا۔
یہ اشارہ ٹرمپ کی اس دیرینہ مطالبے کی جانب تھا کہ نیٹو کے تمام رکن ممالک اپنے دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے کم از کم 5 فیصد تک بڑھائیں۔
رپورٹ کے مطابق، نیٹو جلد ہی اس نئے عہد کا باضابطہ اعلان کرنے والا ہے، جس سے ٹرمپ کی دیرینہ پالیسی کو عملی شکل ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹرمپ نے اپنے سیاسی جانشین کا اعلان کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ممکنہ سیاسی جانشین کا اعلان کر دیا ۔
امریکی سیاست میں اہم تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں، جس سے سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے نائب صدر جے ڈی وینس کو مستقبل میں اپنا جانشین مانا ہے اور 2028 کے صدارتی انتخابات کے لیے انہیں ممکنہ امیدوار کے طور پر پیش کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر انصاف کی بات کی جائے تو وینس نائب صدر ہیں، اور یہ خود ایک بڑی نشانی ہے۔ اگرچہ ٹرمپ نے حتمی فیصلہ دینے سے گریز کیا، لیکن ان کے الفاظ سے واضح ہوتا ہے کہ وہ وینس کو اپنی سیاسی رہنمائی کے اگلے مرحلے کے طور پر دیکھتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ کے پہلے دورِ اقتدار میں جے ڈی وینس اُن کے شدید مخالف تھے، تاہم وقت کے ساتھ دونوں کے خیالات میں ہم آہنگی پیدا ہوئی، خاص طور پر امیگریشن، تعلیم اور مذہب جیسے معاملات پر، جس کے باعث ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ اقتدار میں وینس کو اپنا نائب صدر منتخب کیا۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ مارکو روبیو سمیت دیگر رہنماؤں کا بھی اہم کردار ہو سکتا ہے، تاہم ان کی نظر میں جے ڈی وینس کا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے۔
جے ڈی وینس کا سیاسی کردار حالیہ مہینوں میں خاصا نمایاں ہوا ہے۔ داخلی اور خارجی پالیسیوں پر ان کی سنجیدہ اور متوازن رائے نے انہیں سیاسی حلقوں میں معتبر بنا دیا ہے۔ وینس کی عوامی موجودگی اور میڈیا میں ان کے بارے میں مثبت تاثر نے ان کے تجربے اور تدبر کو اجاگر کیا ، جو انہیں ایک مضبوط صدارتی امیدوار بناتا ہے۔
جے ڈی وینس کی ذاتی زندگی بھی ان کی سیاسی شناخت کا اہم حصہ ہے۔ وہ اوہائیو کے ایک صنعتی علاقے میں غربت اور خاندانی مسائل کا سامنا کرتے ہوئے پروان چڑھے، جس سے ان کی سیاسی پختگی اور عوامی مسائل سے جڑے رہنے کی صلاحیت مزید اجاگر ہوئی ہے۔
Post Views: 6