ٹرمپ نے نیٹو سیکریٹری جنرل کا نجی پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رُٹے کا ایک نجی پیغام عوامی سطح پر جاری کرکے عالمی سفارتی آداب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ پیغام ایران پر ٹرمپ کی کارروائی کی تعریف پر مشتمل ہے۔ ایسے پیغامات کو عمومی طور پر عالمی رہنماؤں کے مابین خفیہ رکھا جاتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہ مارک رُٹے کا پیغام اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر پوسٹ کیا۔
یہ پیغام بظاہر محفوظ پیغام رسانی کی ایپلیکیشن ’سگنل‘ پر موصول ہوا تھا، جس میں رُٹے نے نہ صرف ایران کے خلاف ٹرمپ کی سخت کارروائی کو سراہا بلکہ اسے غیر معمولی فیصلہ قرار دیا۔
پیغام میں مارک رُٹے نے لکھا کہ ایران میں آپ کی فیصلہ کن کارروائی پر مبارکباد اور شکریہ۔ یہ واقعی غیر معمولی کام تھا، جس کی کسی اور عالمی رہنما میں ہمت نہیں تھی۔
رپورٹ کے مطابق نیٹو ہیڈکوارٹرز کی جانب سے بھی اس پیغام کی صداقت کی تصدیق کی گئی ہے، اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ پیغام واقعی مارک رُٹے کی جانب سے امریکی صدر کو بھیجا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا نیٹو سیکریٹری جنرل نیویارک ٹائمز وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا نیویارک ٹائمز وی نیوز مارک ر ٹے
پڑھیں:
ڈیٹا لیک ہونے کی خبریں؛ہائر ایجوکیشن کمیشن کی وضاحت آگئی
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اپنے ڈیٹا بیس کے ہیک ہونے اور ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو جھوٹا، گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دےدیا . ترجمان ایچ ای سی کے مطابق سائبر سیکیورٹی آپریشن سینٹر نے سوشل میڈیا پر وائرل دعوؤں کی فوری تحقیقات مکمل کر لی ہیں، جن سے ثابت ہوا ہے کہ آن لائن گردش کرنے والا مبینہ ڈیٹا ایچ ای سی کے ڈگری اٹیسٹیشن یا ویریفکیشن سسٹم کا حصہ نہیں ہے۔ ترجمان ایچ ای سی نے ایچ ای سی ڈیٹا بیس ہیک ہونے کی سوشل میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مزیدکہاکہ سوشل میڈیا پر وائرل ریکارڈز کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈیٹابیس سے کوئی تعلق نہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے عوام سے سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق جھوٹی افواہیں پھیلانے سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ایچ ای سی کا ڈیٹابیس اور ڈگری ویریفکیشن سسٹم مکمل طور پر محفوظ ہے۔