ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کا دورہ، امریکی و اسرائیلی حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی و امریکی جارحیت صیہونیت کے خاتمے کا باعث بنے گی، آج دنیا کے حریت پسند ممالک اور لیڈر ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی حکومت اور پوری قوم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وفد کے ہمراہ ملتان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کا دورہ کیا، اس موقع پر ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر مہر سخاوت علی سیال، مرکزی صدر ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، سید ندیم عباس کاظمی، مولانا ساجد رضا اسدی، عون رضا انجم گوپانگ، صفدر حسین خان، سید تقی گردیزی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی و امریکی جارحیت صیہونیت کے خاتمے کا باعث بنے گی، آج دنیا کے حریت پسند ممالک اور لیڈر ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی حکومت اور پوری قوم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل اعصابی طور پر جنگ میں شکست کھا چکا ہے، امریکہ و اسرائیل دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں، انہوں نے یمن، فلسطین، عراق، لیبیا، شام میں خانہ جنگی کی اور اب یہ کھیل ایران میں کھیلنا چاہتے ہیں ، اگر ان وحشیوں کا راستہ نہ روکا گیا تو پاکستان ان کا اگلا ہدف ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد کا منصورہ کا دورہ ، امیر جماعت اسلامی سمیت اہم عہدیداران سے ملاقاتیں
وفد نے امیر العظیم سے ملاقات کے دوران انہیں کشمیر اور کشمیری مہاجرین کے حوالے سے مختلف امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور وقاص انجم جعفری سے بھی منصورہ میں ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد نے منصورہ لاہور کا دورہ کیا اور امیر جماعت اسلامی سمیت اہم عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کشمیر کاز کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، کشمیریوں کا حق خودارادیت خطے میں پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے۔ امیر العظیم کشمیری فلاحی ادارے ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد سے منصورہ میں بات چیت کر رہے تھے۔ وفد میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے چیئرمین نذیر احمد قرشی، وائس چیئرمین ثنا اللہ ڈار سیکرٹری جنرل،راجہ خالد محمود خان اور پروجیکٹ منیجر احمد حسین شامل تھے۔
وفد نے امیر العظیم سے ملاقات کے دوران انہیں کشمیر اور کشمیری مہاجرین کے حوالے سے مختلف امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور وقاص انجم جعفری سے بھی منصورہ میں ملاقات کی۔ ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کی پریس ریلیز کے مطابق تنظیم کے وفد نے تحریک آزادی اور آزاد کشمیر اور پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کیلئے فنڈ ریزنگ کی ایک مہم شروع کی ہے، جس کی ابتداء میں سیالکوٹ میں جماعت اسلامی کے ضلع زعماء اور الخدمت فاونڈیشن کے ذمہ داروں اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات ہوئی۔ فارورڈ سپورٹ کے مالک خواجہ مسعود اختر نے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں بزنس کمیونٹی کے معروف شخصیات شامل تھیں۔ اس پروگرام میں وفد نے تحریک کشمیر، مہاجرین مقیم کشمیر اور پاکستان کے حالات سے ان کو آگاہ بھی کیا اور ان کی ضروریات اور ان کی ضروریات کی طرف بھی توجہ دلائی گئی اور بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کے حوالے سے بھرپور مذمت کی۔