ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی کراچی میں ایرانی قونصل جنرل ڈاکٹر واحد اصغری سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
وفد میں علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ سید باقر عباس زیدی، مولانا محمد صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، ڈاکٹر صابر ابو مریم، سید رضی حیدر رضوی، سید علی نیئر زیدی اور فرزان حیدر رضوی شامل تھے۔ قونصل جنرل ڈاکٹر واحد اصغری نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ ریلی کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی کی قیادت میں ایک وفد نے کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل ڈاکٹر واحد اصغری سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد ایران پر حالیہ اسرائیلی و امریکی جارحیت کے تناظر میں اظہارِ یکجہتی اور مزاحمتی قیادت کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ وفد نے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت، استقامت اور تدبر کو خراج تحسین پیش کیا اور ایران کی جانب سے اسرائیلی حملے کے جرات مندانہ جواب کو سراہا۔ وفد کی جانب سے شہدائے ملتِ ایران کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اس موقع پر علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ پاکستانی عوام اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ایران نے ظلم و جارحیت کے خلاف جس عزم و استقامت کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تقلید ہے۔
وفد میں علامہ سید باقر عباس زیدی، مولانا محمد صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، ڈاکٹر صابر ابو مریم، سید رضی حیدر رضوی، سید علی نیئر زیدی اور فرزان حیدر رضوی شامل تھے۔ قونصل جنرل ڈاکٹر واحد اصغری نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ ریلی کے کامیاب انعقاد پر کراچی کے شیعہ و سنی مسلمانوں کے اتحاد و یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام نے جس دلی وابستگی کا مظاہرہ کیا، وہ ایران و پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کی بہترین مثال ہے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں فریقین نے دوطرفہ عوامی اور مذہبی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قونصل جنرل ڈاکٹر واحد اصغری حیدر رضوی
پڑھیں:
کراچی، اربعین مارچ کا فیصلہ موخر، 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق
فوٹو: اسکرین گریبمجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے اربعین مارچ کا فیصلہ موخر کردیا، حکومت، شیعہ علما کونسل اور ایم ڈبلیو ایم نے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ گورنر سندھ کا مشکور ہوں، انہوں نے مذاکرات میں کردار ادا کیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے درخواست کی ہے کہ اس سال بذریعہ سڑک اربعین کے لیے سفر نہ کیا جائے، حکومت عراقی ویزے کی 60 روز تک توسیع کرائی گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بارڈر پر موجود طلبہ کو ایران داخل ہونے دیا جائے گا اور جن کے عراقی ویزا جاری ہوچکے ہیں انہیں رعایتی ٹکٹ دلوائیں گے۔
وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 2 سے 3 روز میں فلائٹ آپریشن بھی شروع کروایا جائے گا، معاملے پر حکومت اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے گی۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ رضوی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو مطالبات پورے کروانے کے لیے ضامن بنادیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جو راستہ روضہ حضرت امام علی اور امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے روضوں کی زیارت کی جانب جارہا ہو اسے کوئی بند کر ہی نہیں سکتا۔