ایران کو شکست دینا ممکن نہیں، علامہ جواد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
تحریک بیداری کے سربراہ نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا "آج غزہ کے معصوم بچوں کا قاتل، خواتین کی عزتیں پامال کرنیوالا صہیونی درندہ، پوری امتِ اسلامیہ کا دشمن، عالمی سطح پر 'رول ماڈل' اور 'نوبیل انعام' کا امیدوار بنایا جا رہا ہے، یہ وہ زوال ہے جس پر خاموش رہنا، ظلم کا ساتھ دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امتِ مصطفیٰ کے سربراہ، علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ایک طویل اور گراں قدر جنگی تجربہ ہے، جو دنیا کی دیگر طاقتوں کو حاصل نہیں۔ امریکہ اور اسرائیل جیسے جنگجو حکمران فوری نتائج اور جلد بازی میں فتح چاہتے ہیں، لیکن ایران نے صبر، مزاحمت اور طویل جنگ کی حکمتِ عملی سے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ ایران کا سب سے بڑا ہتھیار اس کا خود کفیل دفاعی نظام ہے، جو صرف اسلحہ سازی پر ہی نہیں، بلکہ فکری استقامت، دفاعی بصیرت اور اصولی استقلال پر بھی مبنی ہے۔ یہی وہ بنیاد ہے جس پر عالمی سامراج اور صہیونی قوتیں بھی ایران کو شکست دینے میں ناکام رہی ہیں۔
علامہ جواد نقوی نے مزید کہا کہ ایران نے کبھی دنیا کے سامنے جھولی نہیں پھیلائی، نہ کسی طاقت سے مدد مانگی۔ اس حقیقت کا اعتراف خود روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حالیہ بیان میں کیا۔ جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ "کیا ایران نے آپ سے کسی قسم کی مدد مانگی؟" تو پیوٹن نے دوٹوک جواب دیا "ایران نے اس پوری جنگ کے دوران ہم سے ایک بار بھی کسی مدد کی درخواست نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خود اعتمادی، خود کفالت اور نظریاتی خودمختاری دراصل مکتبِ ابراہیم و مکتبِ کربلا کی تربیت کا نتیجہ ہے۔ یہی مکتب ایران کو ایسا وقار، استقلال اور میدانِ جنگ میں غیر معمولی صبر عطا کرتا ہے کہ دنیا کی تمام جارح قوتیں مل کر بھی اسے زیر نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے ان عناصر پر شدید تنقید کی جو اسلام کے دشمنوں کو عظمت کا مینار بنانے پر تُلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا "جو آج ٹرمپ جیسے خبیث شخص کو نوبل انعام دینے کی سفارش کر رہے ہیں، وہ خود ٹرمپ سے بھی زیادہ پست، حقیر اور ذلت آلود سوچ رکھتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں موجود سیاسی گندگی پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں سیاسی تعفن نے نہ صرف سیاستدانوں، بلکہ بعض ججز، بیوروکریٹس، جرنیلوں اور حتیٰ کہ بعض علماء کو بھی اس گندگی میں شامل کیا ہے۔ یہی بدبو ہے جو آج امتِ مسلمہ کے قاتلوں کو اعزاز دلوانے کی سازشوں تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا "آج غزہ کے معصوم بچوں کا قاتل، خواتین کی عزتیں پامال کرنیوالا صہیونی درندہ، پوری امتِ اسلامیہ کا دشمن، عالمی سطح پر 'رول ماڈل' اور 'نوبیل انعام' کا امیدوار بنایا جا رہا ہے، یہ وہ زوال ہے جس پر خاموش رہنا، ظلم کا ساتھ دینا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مدیحہ نقوی کا انکشاف: غیبی طاقت انکے بال کھینچتی رہی
معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ دبئی کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران انہیں ان دیکھی طاقتوں کا سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے ان کے سر کے بال کھینچے، جس سے وہ شدید خوف میں مبتلا ہو گئیں۔
مدیحہ نقوی کے مطابق وہ اپنے شوہر، سیاستدان فیصل سبزواری، اور نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ دبئی گئی تھیں۔ ہوٹل میں قیام کے دوران اچانک انہیں محسوس ہوا کہ کسی نے ان کے بال کھینچے۔ جب انہوں نے شوہر سے پوچھا تو انہوں نے انکار کیا کہ انہوں نے یا بچے نے ایسا کچھ کیا ہو۔ ابتدا میں مدیحہ نے اسے وہم سمجھا، لیکن یہ واقعہ رات میں دوبارہ پیش آیا، اور پھر اگلی رات بھی ایسا ہی ہوا۔
اس پراسرار صورتحال سے پریشان ہو کر انہوں نے سورہ رحمٰن کی تلاوت کمرے میں بلند آواز میں چلائی اور کمرے کے ایک کونے میں جا کر ان دیکھی طاقتوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ صرف ایک دن کی مہمان ہیں، ان کے ساتھ چھوٹا بچہ ہے، براہِ کرم انہیں سکون سے رہنے دیا جائے۔
مدیحہ نقوی نے یہ واقعہ اُس مارننگ شو کے دوران سنایا جس میں جنات اور ماورائی قوتوں پر گفتگو ہو رہی تھی۔ پروگرام میں اداکار فیضان شیخ، یوٹیوبر اذلان شاہ، اور اداکارہ عمارہ چوہدری نے بھی اپنے ماورائی تجربات شیئر کیے۔
عمارہ چوہدری نے انکشاف کیا کہ کراچی کے ڈی ایچ اے میں کرائے کے ایک فلیٹ میں ان کے ساتھ بھی پراسرار واقعات پیش آئے، جیسے دروازوں اور کھڑکیوں کا خود بخود کھلنا اور بند ہونا، جو مبینہ طور پر جنات کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔