ایران کا شکریہ، اس نے قطر میں حملے کی پیشگی اطلاع دی، جس کی بدولت جانی نقصان نہیں ہوا: ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا ایک “انتہائی کمزور جواب” تھی، جیسا کہ انہیں پہلے سے توقع تھی، اور امریکہ نے مؤثر انداز میں اس کا سامنا کیا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے کل 14 میزائل داغے، جن میں سے 13 کو دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا، جبکہ ایک میزائل کو نظرانداز کیا گیا کیونکہ وہ غیر خطرناک سمت میں جا رہا تھا۔
صدر ٹرمپ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حملے میں کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا اور مادی نقصان بھی نہ ہونے کے برابر رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امید کی جا سکتی ہے کہ ایران نے اپنا غصہ نکال لیا ہے اور اب کشیدگی میں اضافہ نہیں ہوگا۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے ایران کا شکریہ بھی ادا کیا کہ اس نے حملے سے قبل پیشگی اطلاع دی، جس کی وجہ سے ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ شاید اب ایران خطے میں امن اور استحکام کی جانب بڑھے، اور انہوں نے اس موقع پر اسرائیل کو بھی امن کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤکے مندی کاشکار: کاروبار کے اختتام پرسرمایہ کاروں کو نقصان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کے روز شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ کے ایس ای-100 انڈیکس دن بھر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا اور بالآخر تقریباً 482 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔انڈیکس نے دن کا آغاز مثبت انداز میں کیا اور دن کے دوران 158,850 کی بلند ترین سطح کو چھوا .تاہم سیشن کے دوسرے حصے میں فروخت کے دباؤ نے اسے منفی زون میں دھکیل دیا۔
ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 482.71 پوائنٹس یا 0.31 فیصد کی کمی کے ساتھ 157,554.66 پر بند ہوا۔یہ گراوٹ گزشتہ ہفتے کی شاندار کارکردگی کے بعد دیکھی گئی جب کے ایس ای-100 انڈیکس 3,597.68 پوائنٹس یا 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ 154,439.69 سے بڑھ کر 158,037.37 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوتا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پیر کے روز روپیہ 0.06 فیصد مضبوط ہوا۔ صبح 10:30 بجے تک، روپیہ 281.28 پر ٹریڈ کر رہا تھا جو سیشن کے دوران 0.18 روپے کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔