اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کے دوران ایئرپورٹ اور دیگر مقامات سے 17 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران مختلف شہروں میں 7 بڑی کارروائیاں کی گئیں۔

اے این ایف آپریشنز کے دوران 2 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 17 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 292.

41 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمان جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 970 گرام آئس برآمد ہوئی، جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں قطر جانے والے مسافر کی واسکٹ کی تلاشی کے دوران 850 گرام آئس برآمد ہوئی اور اسے بھی حراست میں لے لیا گیا۔

سیالکوٹ کے پیرس روڈ پر واقع ایک کوریئر آفس میں کارروائی کے دوران ملزم سے 1.2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کے انکشافات پر مزید کارروائی کرتے ہوئے محمد پورہ کے قریب ایک سرجیکل اسٹور سے 490 گرام آئس بھی قبضے میں لی گئی۔

اُدھر شکارپور سکھر روڈ پر ایک گاڑی سے 34.5 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جس میں 2خواتین سمیت 4افراد کو حراست میں لیا گیا۔ لاہور کے کلمہ چوک کے قریب ایک رکشہ کی تلاشی کے دوران 2.4 کلوگرام افیون برآمد کی گئی اور رکشہ سوار ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

بلوچستان میں ہزارگنج کوئٹہ کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 81 کلوگرام افیون اور 111 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، جب کہ پنجگور کے علاقے بونستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 60 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہےاے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں ملک کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم کا حصہ ہیں اور یہ مہم آئندہ بھی اسی شدت سے جاری رہے گی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برآمد کی گئی برآمد ہوئی کے دوران کے قریب لیا گیا

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں منشیات کے بین الصوبائی نیٹ ورک سے بھاری مقدار میں چرس برآمد

پشاور:

اے این ایف نے خیبر پختونخوا میں منشیات کے بین الصوبائی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خیبر پختونخوا ریجنل ڈائریکٹوریٹ کو مصدقہ انٹیلی جنس اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی ایک بڑی کھیپ ڈسٹرکٹ خیبر کی ایک ڈمپنگ سائٹ پر پتھریلی چٹانوں میں چھپائی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق یہ منشیات باڑہ کے بدنام زمانہ ڈی ٹی او گروہ کی تھیں جو آفریدی قبیلے کے معروف منشیات اسمگلروں پر مشتمل ہے۔ اسمگلرز رات کی تاریکی میں یہ منشیات پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اے این ایف ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقام پر چھاپہ مارا اور 144 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف کاکریک ڈائون‘17اسمگلرزگرفتار
  • کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، 42 ہزار لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد
  • اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • لاہور سے جدہ جانیوالے مسافروں کے سامان اور جوتوں سے منشیات برآمد
  • امریکی فوج نے منشیات اسمگلنگ کرنے والی کشتی پر حملہ کر کے 3 ہلاک کر دیے
  • جعلی ای پرمٹس کے ذریعے گندم کی غیر قانونی نقل و حمل پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیف سٹی کا سخت کریک ڈاؤن
  • خیبر پختونخوا میں منشیات کے بین الصوبائی نیٹ ورک سے بھاری مقدار میں چرس برآمد
  • اے این ایف کی ضلع خیبر میں بڑی کارروائی، 144 کلوگرام چرس برآمد
  • کمپریسر استعمال کرنیوالے صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ ک