data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت)محرم الحرام کے دوران ضلع گھوٹکی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا فیصلہ، مجالس و جلوس مقرر کردہ وقت اور روٹس پر منعقد کرنے کی ہدایت، ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کروانے کا عزم، عوام سے رواداری کو فروغ دینے کی اپیل، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں محرم الحرام کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع ? سومرو سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پاک آرمی و رینجرز کے افسران، ڈی ایس پیز، تحیصلداروں، ڈی ایچ او، محکمہ میونسیپل، سیپکو اور متعلقہ افسران سمیت مختلف مکتبہ فکر کے علماء نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوان امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سخت حفاظتی انتظام کیے جائیں گے اس سلسلے میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کریں گے.

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اجلاس منقعد کرنے کا بنیادی مقصد مختلف مکتبہ فکر کے علماء کے مسائل معلوم کرکے حل کرنا ہے تا کہ عاشوروں کے دوران ضلع میں کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محرم الحرام کے

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ، وسطی میں بلند عمارتیں ، ضابطہ تعمیرات کی خلاف ورزیاں

غیرمعیاری تعمیرات سے عوام کی جانوں اور ساختی خطرات میں اضافہ، شہری انتظامیہ غفلت میں
لیاقت آباد پلاٹ نمبر 1/669, 2/533 پر غلط تعمیرات ، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی ملوث

شہر کے وسطی علاقوں خاص طور پر لیاقت آباد میں بلند عمارتوں کی تعمیر ضابطہ تعمیرات کی کھلی خلاف ورزی بنتی جا رہی ہے ، جس نے نہ صرف شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے بلکہ بنیادی ڈھانچے پر بھی دباؤ بڑھا دیا ہے ۔لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں تعمیر کی جانے والی بلند عمارتیں نہ صرف ٹریفک کے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہیں بلکہ ہنگامی حالات میں فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی رسائی میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں۔ جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ تنگ گلیوں میں اتنی بلند عمارتیں تعمیر کرنا عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیل ہے ۔شہری انتظامیہ کی جانب سے ان خلاف ورزیوں پر چشم پوشی کئی سوالات پیدا کر رہی ہے ۔بغیر نقشے اور منظوری کے عمارتیں بنانے والے تعمیراتی قوانین کو یکسر نظر انداز کر رہے ہیں، جس میں پارکنگ کی سہولیات کا فقدان، پانی کے نکاسی کے نظام کی عدم موجودگی، اور عمارتوں کے درمیان ضروری فاصلہ نہ ہونا شامل ہے ۔زمینی حقائق کے مطابق لیاقت آباد کے پلاٹ 1/660 اور 2/533 پر خلاف ضابطہ بلند عمارتوں کی تعمیر کی چھوٹ ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی نے دے رکھی ہے ،شہری ماہرین کے مطابق یہ غیر معیاری تعمیرات زلزلے جیسے قدرتی آفت کے موقع پر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر ان غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کریں اور عمارتوں کی اونچائی پر ضابطے سختی سے نافذ کیے جائیں۔اس صورت حال میں فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو شہریوں کے جانی و مالی نقصانات کا خطرہ موجود ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی : پولیس رینجرز آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک، اہلکار شہید،2زخمی
  • نواب شاہ : ڈپٹی کمشنر بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی اوراہداف کا جائزہ لے رہے ہیں
  • گھوٹکی: پولیس ورینجرز کا آپریشن، 6 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید،2زخمی
  • گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن، پولیس اہلکار شہید ، 9 ڈاکو ہلاک
  • سی ڈی اے کا بڑا انتظامی اقدام ،متعدد افسران کو فوری طور پر ایچ آر ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • رائیونڈ تبلیغی اجتماع کیلئے لاہور پولیس کے بھرپورسیکورٹی انتظامات
  • پیپلز بس سروس کو سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت لاہورکو اسموگ فری بنانے کے لیے سرگرم
  • سندھ بلڈنگ، وسطی میں بلند عمارتیں ، ضابطہ تعمیرات کی خلاف ورزیاں
  • کمشنر حیدرآباد کا گورنمنٹ اسکول قاسم آباد کا دورہ، طلباء سے ملاقات