کوئٹہ، محرم الحرام کی سکیورٹی اور انتظامات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ڈی سی کوئٹہ نے محرم الحرام سے متعلق اجلاس میں متعلقہ محکموں کی ہدایات دیں کہ یکم محرم تا یوم عاشور صفائی، گیس، بجلی اور پانی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں، انجمن تاجران، ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، میٹروپولیٹن کارپوریشن، صفاء کوئٹہ، واسا، کیسکو، سوئی سدرن گیس کمپنی، ایف سی، ڈی ایچ او کوئٹہ، بی ایم سی ہسپتال، سول ہسپتال، بے نظیر ہسپتال اور شیخ زید ہسپتالوں کے نمائندگان، سول ڈیفنس، سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کیں۔ اجلاس میں محرم الحرام کے تمام جلوسوں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لئے موثر پلان مرتب کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی کوئٹہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو یکم سے 10 محرم تک بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
واسا کو ہدایت دی گئی کہ پانی اور واٹر ٹینکر کی فراہمی یقینی بنائے۔ صفا کوئٹہ جلوسوں کے روٹس، امام بارگاہوں اور سڑکوں کی صفائی کا عمل مکمل کرے گا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور اہم شاہراہوں نئی لائٹس کی تنصیب کرے گا۔ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے گی اور پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس و پی پی ایچ آئی ایمبولینسز فراہم کریں گے۔ انجمن تاجران سے جلوسوں کے روٹس پر دکانوں کی سیلنگ اور دیگر امور میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی درخواست کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایت دی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور شہری سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور باہمی رابطہ و تعاون کو موثر بنایا جائے۔ اس سلسلے میں ڈی سی آفس میں ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ جہاں تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے ہمہ وقت موجود رہیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محرم الحرام کی فراہمی
پڑھیں:
الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا کا گانچھے کا دورہ، انتخابی تیاریوں کا جائزہ
الیکشن کمشنر نے ووٹر لسٹوں کی تیاری اور نظرثانی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ووٹر فہرستوں کی درستگی، شفافیت اور مکمل جانچ ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا نے ضلع گانچھے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات، آئندہ انتخابات کے متوقع امیدواران، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹرز ایل جی اینڈ آر ڈی و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران منعقدہ اجلاس میں انتخابی تیاریوں، الیکٹورل رولز کی نظرثانی اور ووٹر لسٹوں کی درستگی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ الیکشن کمشنر نے ووٹر لسٹوں کی تیاری اور نظرثانی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ووٹر فہرستوں کی درستگی، شفافیت اور مکمل جانچ ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات وقت پر مکمل کیے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جمہوری حق رائے دہی کے آزادانہ استعمال کے لیے الیکشن کمیشن تمام ضروری اقدامات بروئے کار لا رہا ہے تاکہ انتخابات کا عمل ہر سطح پر منصفانہ اور اعتماد کے قابل ہو۔