کوئٹہ، مسافر بس میں آگ لگنے سے پانچ افراد جانبحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پیش آیا ہے۔ جس میں پانچ افراد جان بحق، جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مسافر بس کو آگ لگنے سے کم از کم پانچ افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پیش آیا ہے۔ جس میں پانچ افراد جان بحق، جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا، جس نے زخمیوں کو بس سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور تاحال واضح نہیں ہے کہ آگ کیسے لگ گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پانچ افراد
پڑھیں:
کراچی، نیٹی جیٹی پل کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں نیٹی جیٹی پل کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
دونوں زخمیوں کی شناخت 26 سالہ عندلیپ اور 33 سالہ جمعہ خان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے۔
ڈاکس پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔