غلافِ کعبہ کی تبدیلی، روح پرور تقریب آج منعقد ہوگی، تمام تیاریاں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
مکہ مکرمہ:
نئے اسلامی سال کے آغاز پر مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور اور بابرکت تقریب آج نمازِ عصر کے بعد منعقد کی جائے گی، جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
غلافِ کعبہ کی تیاری اور تبدیلی کا عمل خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت میں گورنر مکہ مکرمہ کی سربراہی میں انجام دیا جائے گا، جس میں مسجد الحرام کے آئمہ کرام، کسوہ فیکٹری کے ماہرین، اعلیٰ حکام اور خصوصی ٹیم شریک ہوگی۔
غلافِ کعبہ کی تیاری کا عمل انتہائی مہارت اور عقیدت سے مکمل کیا جاتا ہے، جس میں دو سو سے زائد ماہر کاریگر اور فنکار شریک ہوتے ہیں۔ کسوہ فیکٹری میں 11 ماہ کی مسلسل محنت سے تیار کیا گیا یہ نیا غلاف مجموعی طور پر 1,415 کلوگرام وزنی ہے۔
غلاف میں 1,000 کلوگرام خالص سِلک (ریشم) استعمال کیا گیا ہے، جب کہ اس پر 120 کلوگرام سونے اور 100 کلوگرام چاندی سے تیار کردہ دھاگوں سے قرآنی آیات کی کشیدہ کاری کی گئی ہے۔ نیا غلاف چار بڑے ٹکڑوں کے ساتھ درمیانے اور چھوٹے 47 حصوں پر مشتمل ہے۔
تقریب کا آغاز نمازِ عصر کے بعد پرانے غلاف کے سنہری حصوں کو احتیاط سے ہٹانے سے ہوگا، جب کہ مکمل طور پر نیا غلاف نمازِ عشاء کے بعد کعبہ شریف پر چڑھایا جائے گا۔ یہ لمحے پوری امت مسلمہ کے لیے روحانی اہمیت رکھتے ہیں، جسے لاکھوں فرزندانِ توحید دنیا بھر سے عقیدت و احترام سے دیکھتے ہیں۔
یہ روایت ہر سال یکم محرم کو ادا کی جاتی ہے اور حرمین شریفین کی تاریخ میں اسے ایک عظیم الشان اور مقدس عمل کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کعبہ کی
پڑھیں:
سعودی عرب کا قومی دن منانے کی تیاریاں، وفاقی دارالحکومت کو سجا دیا گیا
سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر کراچی پریس کلب چورنگی پر سعودی عرب کا قومی دن منایا گیا۔ نائب قونصل جنرل سعودی عرب کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے پاکستان میں سعودی عرب کا قومی دن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کا قومی دن بھرپور انداز سے منانے کی تیاریاں، وفاقی دارالحکومت کو سجا دیا گیا۔ اسلام آباد کی اہم عمارتیں اور شاہرائیں سبز رنگ کی روشنیوں سے مزین، چاروں طرف سبز رنگ کی روشنیوں میں نہائی عمارتیں نہایت خوبصورت منظر پیش کرنے لگیں۔ شاہراہ دستور، سری نگر ہائی وے، قائد اعظم ایونیو اور فیصل ایونیو پر لگی سبز لائٹوں نے بھی شہر میں سما باندھ دیا۔ شاہراہ دستور اور سری نگر ہائی وے پر وزیراعظم، سعودی فرمانروا، ولی عہد اور فیلڈ مارشل کی تصاویر والے سٹیمرز بھی آویزاں کر دیئے گئے۔ ڈی چوک پر بھی شہباز شریف، شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر والی ہورڈنگز نصب کئے گئے ہیں۔
سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر کراچی پریس کلب چورنگی پر سعودی عرب کا قومی دن منایا گیا۔ نائب قونصل جنرل سعودی عرب عبدالرحمان جمعہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے پاکستان میں سعودی عرب کا قومی دن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ عبدالرحمان جمعہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے نے دونوں ممالک کی دوستی مزید مضبوط کردی۔
انہوں نے کہا کہ میں گورنر سندھ اور ان کے صاحبزادے زید خان ٹیسوری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس موقع پر سعودی عرب کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ پریس کلب چورنگی کو برقی قمقموں اور پاکستان اور سعودی عرب کے پرچموں سے سجایا گیا، سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔