اچھائی اور برائی کبھی برابر نہیں، برائی کو اچھی طرح رد کردو، خطبہ حج
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون 2025ء ) امام و خطیب مسجد الحرام شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج میں کہا کہ اللہ تعالی نے دین اسلام کو انسانیت کے لیے پسند کیا، اے بیت اللہ کے حاجیو اللہ سے ڈرو، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے تم اسے دیکھ رہے ہو، اے مسلمانوں تقویٰ دنیا اور آخرت دونوں جگہوں کی خیر کا باعث ہے، تقویٰ اختیار کریں گے تو اللہ تعالیٰ جنت عطا فرمائے گا، اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، اللہ ایمان والے مرد و خواتین کو بہترین انعام دے گا، شیطان تمہارا دشمن ہے اس سے دور رہو۔
انہوں نے کہا کہ حدیث اور قرآن دونوں لازم و ملزوم ہیں جو حدیث کا انکار کرتا ہے وہ قرآن کا انکار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا وقت مقرر کر رکھا ہے، اللہ تعالی نے نیکی پر عمل اور برائی سے دوری کا حکم دیا ہے، ﷲ کی رحمت بھلائی کرنے والوں کے لیے ہے، زمین اور آسمان کا مالک صرف رب ہے، اللّٰہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے، اےایمان والوں اپنےہمسائیوں کےحقوق کاخیال رکھو، شریعت پر عمل کرو اور دین کو اپنے سامنے رکھو، اچھائی اور برائی کبھی برابر نہیں، برائی کو اچھی طرح رد کردو، ایمان قول، فعل اور عمل کا نام ہے، ریا کار کا اللہ کے پاس کوئی مقام اور مرتبہ نہیں۔(جاری ہے)
خطبہ حج مین کہا گیا کہ نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں لہذا نیکیوں کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیئے، نماز قائم کرو یہ اللہ اور بندے کے درمیان ایک بہترین رابطہ اور سب سے زیادہ درمیان کی نماز کی حفاظت کرو، انسان کو باطنی امراض سے بچنا چاہیئے کیوں کہ باطنی امراض کی وجہ سے انسان اللہ کا تقرب حاصل نہیں کر پاتا، رمضان کے روزے تم پر فرض کیے گئے جیسے تم سے پچھلی امتوں پر فرض کیے گئے، روزے انسان کو باطنی امراض سے پاک کر دیتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ خطبۂ حج کا ترجمہ 35 مختلف زبانوں میں دنیا بھر میں نشر کیا گیا تاکہ ہر مسلمان اس کے مفہوم کو براہِ راست سمجھ سکے، لاکھوں عازمین نے منیٰ میں قیام کے بعد آج میدانِ عرفات کا رُخ کیا جہاں انہوں نے خطبۂ حج سنا اور پھر ظہر و عصر کی نمازیں یکجا ادا کی، حجاج سورج غروب ہونے تک عرفات میں قیام کریں گے اور پھر نمازِ مغرب پڑھے بغیر مزدلفہ روانہ ہوں گے، مزدلفہ میں حجاج مغرب اور عشاء کی نمازیں ملا کر ادا کریں گے جہاں وہ شیطان کو مارنے کے لیے کنکریاں جمع کریں گے اور کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ 10 ذوالحجہ کو وقوفِ مزدلفہ کے بعد حجاج جمرہ عقبہ یعنی بڑے شیطان کو 7 کنکریاں ماریں گے، قربانی دیں گے، حلق یا قصر کروائیں گے اور احرام کھول دیں گے، 11 ذوالحجہ کو تینوں شیطانوں یعنی چھوٹے، درمیانے، بڑے پر 7,7 کنکریاں ماری جائیں گی، اس کے بعد حجاج طوافِ زیارت کیلئے خانہ کعبہ جائیں گے اور صفا و مروہ کی سعی کریں گے، 12 ذوالحجہ کو زوال آفتاب کے بعد پھر تینوں جمرات پر رمی کی جائے گی، 13 ذوالحجہ کو حجاج کرام منیٰ میں رمی مکمل کرکے اپنی قیام گاہوں کو روانہ ہوں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اللہ تعالی ذوالحجہ کو کریں گے کے بعد گے اور
پڑھیں:
راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز اب سے کچھ دیر میں کھول دیے جائیں گے
حالیہ دنوں کی مسلسل اور تیز بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے پیشِ نظر آج صبح 11 بجے ڈیم کے سپل ویز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راول ڈیم میں زہر گھول کر مچھلیاں، پرندے مارنے والے 2 افراد گرفتار
ڈیم انتظامیہ کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، اور اگر بروقت اخراج نہ کیا گیا تو ڈیم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
اس تناظر میں حفاظتی اقدامات کے تحت سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اضافی پانی کو کنٹرول طریقے سے خارج کیا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے شہریوں سے سختی سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں، برساتی دھاروں اور راول ڈیم کے اطراف جانے سے گریز کریں، کیونکہ پانی کی تیز رفتار نکاسی کے باعث نچلے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چین نے دریائے برہما پتر پر میگا ڈیم کی تعمیر شروع کر دی، بھارت پریشانی کا شکار
ریسکیو 1122، واسا، اور ضلعی پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں گشت اور نگرانی بڑھا دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث مزید الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں قریبی ریسکیو سینٹر سے فوری رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں