حج کارکنِ اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
حج کارکنِ اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز
حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا،لاکھوں عازمین وادی منیٰ میں عبادت میں مصروف ہیں،حجاج کرام دوپہر تک میدان عرفات میں جمع ہوں گے،امام کعبہ شیخ صالح بن عبد اللہ الحمید حج کا خطبہ دیں گے۔
غروبِ آفتاب کےبعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے اور رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے،وقوف عرفہ کیلئے عازمین نماز فجر کے بعد عرفات روانہ ہونگے،عازمین ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گےجہاں تاریخی مسجد ’مسجد نمرہ‘ میں خطبہ حج سنیں گے،۔
خطبہ حج کے بعد عازمین مزدلفہ روانہ ہونگے،عازمین کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے،عبادات کے ساتھ رمیٰ کیلئے کنکریاں جمع کریں گے،دس ذوالحجہ کو منیٰ پہنچ کر بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی،عید کی نماز کے بعد عازمین قربانی کریں گے اور احرام کھول دیں گے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں آج درجہ حرارت چالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کےلیے 117 پھوار والے پنکھے نصب کیے گئے ہیں جس سے درجہ حرارت میں اوسطا 9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا شملہ معاہدہ ختم، سیز فائر لائن اور ایل او سی کی حیثیت پر بات کرنا ہوگی، 1948 والی پوزیشن پر آگئے، وزیردفاع سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کر دیا پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنیوالی اقوام متحدہ کی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کے الیکٹرک کی نااہلی کو نیپرا کس طرح منافع میں تبدیل کرسکتا ہے؟ اویس لغاری طارق فاطمی کا دورہ روس کامیاب رہا، روسی وزیر خارجہ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جنگ بندی پر عمل جاری ہے، ٹرمپ نے بغیر کسی شبے کے ثابت کر دیا وہ امن کے پیامبر ہیں: وزیراعظم شہباز شریفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وقوف عرفہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف آج عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلیے قطر روانہ ہوں گے
اسلام آ باد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج دوحا میں منعقد ہونے والی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر جائیں گے۔
پاکستان کے شراکت میں بلایا گیا یہ سربراہی اجلاس دوحا پر اسرائیل کے فضائی حملوں، فلسطین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔
او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت، حکومتوں اور اعلیٰ حکام کی سربراہی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔
پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر و دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قبل ازیں یکجہتی اور علاقائی اتحاد کے لیے وزیر اعظم نے 11 ستمبر 2025 کو دوحا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے قطر کی سلامتی و خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے قطری قیادت سے ملاقات کی تھی۔